صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ڈاکٹر ہرش وردھن نے اتر پردیش میں کووڈ – 19 سے نمٹنے کی تیاریوں اور مناسب رویہ کا جائزہ لیا
Posted On:
23 OCT 2020 4:10PM by PIB Delhi
نئی لّی ، 23 اکتوبر / صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اتر پردیش کے صحت اور طبی تعلیم کے وزیروں اور دیگر سینئر عہدیداروں کے ساتھ کووڈ – 19 کی تیاریوں اور کووڈ کے متناسب رویہ کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا ۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے کووڈ – 19 سے نمٹنے کے لئے کورونا جانبازوں کی کوششوں کی ستائش کی ۔ انہوں نے بتایا کہ پچھلے تین ماہ میں ملک میں کووڈ کے پیمانوں میں قابلِ قدر بہتری آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک دن میں 95000 سے زیادہ معاملات درج کئے جانے سے لے کر رفتہ رفتہ یومیہ معاملات 55000 سے کم ہو گئے ہیں ۔ بھارت میں صحت یابی کی شرح 90 فی صد کے قریب پہنچ رہی ہے ۔ شرح اموات میں بھی کمی آ رہی ہے ۔ سی ایف آر کی شرح 1.51 فی صد ہے اور یہ 1 فی صد سے کم کے ہدف کی جانب بڑھ رہی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ زیر ِ علاج مریضوں کی تعداد 7 لاکھ سے بھی کم ہے اور مریضوں کے دوگنے ہونے کی شرح میں اضافہ ہوا ہے اور اب یہ 97.2 دن ہو گئی ہے ۔ ہم نے ، جو سفر صرف ایک لیب کے ساتھ شروع کیا تھا ، اُس میں کافی اضافہ ہوا ہے اور ملک میں اب تقریباً 2000 لیبس ہیں ۔ پورے ملک میں ٹسٹ کی کل تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے ۔ یہ ایک مثبت علامت ہے کہ ہم درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں ۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ کووڈ – 19 سے نمٹنے کے لئے مناسب اقدامات کئے جا رہے ہیں لیکن ملک میں کووڈ کی صورتِ حال کا تعین کرنے کے لئے اگلے تین مہینے فیصلہ کن ثابت ہوں گے ۔ اگر ہم مناسب احتیاط برتتے ہیں اور آنے والے تہواروں اور سردی کے موسم میں کووڈ سے متعلق مناسب سلوک پر عمل کرتے ہیں تو ہم کورونا سے لڑنے میں بہتر پوزیشن میں ہوں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اتر پردیش جیسی بڑی ریاست کے لئے یہ بہت اہم ہے کہ سادہ احتیاطی اقدامات پر زیادہ سے زیادہ زور دیا جائے ، جو کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے میں کافی موثر ہیں ۔ ان میں ماسک لگانا ، خاص طور پر عوامی مقامات پر ماسک لگانا ، ہاتھ دھونا اور سانس لینے سے متعلق ہدایات پر عمل کرنا شامل ہے ۔ ڈاکٹر وردھن نے ، اُن اضلاع کے عہدیداروں سے بھی بات کی ، جہاں نئے معاملات یا اموات کی شرح میں اضافہ ہوا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ آج کی تاریخ تک اتر پردیش میں شرح اموات 1.46 ہے ، جو قومی اوسط سے کم ہے ۔ ریاست میں صحت یابی کی شرح بھی ( 92.2 فی صد ) قومی صحت یابی کی شرح سے زیادہ ہے ۔ ٹسٹ میں مثبت پائے جانے والے ٹسٹ کی شرح بھی 3.44 فی صد ہے ۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے زور دے کر کہا کہ ریاست کو ٹسٹ کرنے ، نگرانی کرنے ، رابطوں کا پتہ لگانے اور جلد تشخیص پر توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ شرح اموات کو کم سے کم رکھا جا سکے ۔ انہوں نے اتر پردیش میں ، اُن بچوں کی ٹیکہ کاری کی کوششوں کی ستائش کی ، جو کورونا کی وجہ سے ٹیکے لگانے سے رہ گئے تھے ۔
اس میٹنگ میں صحت کے مرکزی سکریٹری جناب راجیش بھوشن ، ایڈیشنل سکریٹری محترمہ آرتی آہوجا ، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری جناب لو اگروال بھی موجود تھے ۔ اس کے علاوہ ، ریاست کے دیگر سینئر عہدیداروں نے بھی ورچوول طریقے سے میٹنگ میں شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) ( 23-10-2020 )
U. No. 6657
(Release ID: 1667133)
Visitor Counter : 170