بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

من سکھ منڈاویا نے شپنگ کارپوریشن آف انڈیا کی ڈائمنڈ جبلی تقریبات کا آغاز کیا


گاندھی جینتی کے موقع پر وزیر موصوف نے کمپنی کو آتم نربھر بنانے کی سمت میں آگے بڑھنے کےلئے ترغیب دی

Posted On: 02 OCT 2020 6:29PM by PIB Delhi

نئی دلی، 22 ؍ اکتوبر،جہاز رانی  (آزادانہ چارج)، اور کیمیا اور کھاد کے مرکزی وزیر مملکت جناب من سکھ منڈاویا نے آج اس کے یوم تاسیس کے موقع پر شپنگ کارپوریشن آ ف انڈیا کی ڈائمنڈ جبلی تقریبات کا مجازی طور پر آغاز کیا۔

1-image001XEY0.jpg

جناب من سکھ منڈاویانے شپنگ کارپوریشن آف انڈیا (ایس سی آئی)کی ڈائمنڈ جبلی تقریبات کے لوگو کی نقاب کشائی کی، جسے ایس سی آئی کے ایک ملازم نے تیار کیا ہے۔ وزیر موصوف نے پروگرام کے حصے کے طور پر منعقد مختلف کمپٹیشن کے فاتحین کو ایوارڈ بھی دیا۔

 

2-image002MBAJ.jpg

 

 

 

 

 

 

 

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب منڈاویانے ایس سی آئی کو اپنے 59شاندار سال پورا کرنے اور60ویں سال میں داخل ہونے کےلئے مبارکباد دی۔ مرکز ی وزیر مملکت نے کمپنی کی مالیاتی کارکردگی کی بھی ستائش کی اور کہا کہ  ایس سی آئی کے ترقی کرنے کا مطلب بھارت کا ترقی کرناہے۔ جناب منڈاویا نے کہا کہ چونکہ کمپنی کا یوم تاسیس گاندھی جینتی کے ساتھ میل کھاتا ہے، اس لئے کمپنی کو آتم نربھر بھارت  بننے کی سمت میں آگے بڑھنا چاہئے، کیونکہ گاندھی جی نے ہمیشہ آتم نربھر بننے پر زور دیا تھا۔ وزیر موصوف نے کمپنی اور اس کےملازمین کے تئیں آنے والے سالوں میں اعلیٰ اہداف حاصل کرنے کے لئے اپنی نیک خواہشات بھی ظاہر کیں۔

ڈاکٹر سنجیو رنجن، سکریٹری، وزارت برائے جہاز رانی محترمہ ایس کے جوشی، سی ایم ڈی، سی ایس آئی ، جہازرانی وزارت کے سینئر افسران،  ایس سی آئی کے موجودہ اور سبکدوش ملازمین اپنے کنبے کے ارکان کے ساتھ اس موقع پر موجود تھے۔

ایس سی آئی کے بارے میں:

صرف 19 جہازوں کے ساتھ ایک لائنر شپنگ کمپنی کے طور پر شروع ایس سی آئی نے آج سب سے بڑی بھارتی شپنگ کمپنی کے طور پر ترقی کی ہے۔ ایس سی آئی کی شپنگ کاروبار کے مختلف شعبوں میں بھی کافی دلچسپی ہے۔ ایس سی آئی کی ملکیت والے بیڑے میں مال بردار بحری جہاز ، خام تیل کے ٹینکر، پروڈکٹ ٹینکرز، کنٹینر جہاز، مسافر مع کارگو جہاز، فاسفورک ایسڈ ؍ کیمیکل بردار جہاز ، ایل پی جی ؍ امونیا بردار جہاز اورسپلائی جہاز شامل ہیں۔ تقریبا 6 دہائیوں سےکام کرتے ہوئے ایس سی آئی کی آج عالمی سمندری نقشے پر ایک اہم موجودگی ہے ۔

*************

( م ن ۔ ن ا۔  ک ا(

6643U. No.

 



(Release ID: 1667026) Visitor Counter : 126