شہری ہوابازی کی وزارت

اڑان اسکیم کو پائیدار بنانے کی سمت میں کئے گئے کام: پردیپ سنگھ کھڑولا


اڑان سے 50 غیر برسر خدمت اور برسر خدمت ہوائی اڈوں کو جوڑا گیا آر سی ایس – اڑان کی چوتھی سال گرہ اُڑان کا دن منایا گیا

Posted On: 21 OCT 2020 4:35PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  21 /اکتوبر 2020 ۔ شہری ہوابازی کی وزارت میں سکریٹری جناب پردیپ سنگھ کھڑولا نے کہا ہے کہ اڑان اسکیم کو پائیدار بنانے اور اپنے دم پر چلانے اور اس کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لئے سبھی حصص داروں کو کام کرنا چاہئے۔ اُڑان کے دن کے موقع پر ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقدہ ایک پروگرام میں انھوں نے کہا کہ اڑان اسکیم کا آغاز عام آدمی کو دور دراز علاقوں میں سستے ہوائی سفر کی سہولت دستیاب کرانے کے لئے کیا گیا تھا۔ جناب کھڑولا نے سبھی فریقوں اور اڑان اسکیم سے وابستہ اہل کاروں کے ذریعے اس اسکیم کو کامیاب بنانے کی سمت میں کی جارہی ان کی انتھک کوششوں کے لئے انھیں مبارک باد دی۔ انھوں نے ایئرلائن کمپنیوں سے اسکیم کے بارے میں مزید تشہیر کی پہل کی گزارش کی، تاکہ اڑان کا فائدہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ سکے۔ ویڈیو کانفرنس کے توسط سے منعقدہ اس پروگرام میں اے اے آئی، ڈی جی سی اے، ایم او سی اے اور ایئرلائنز کمپنیوں کے سینئر اہلکاروں نے حصہ لیا۔

جناب کھڑولا نے کہا کہ اس اسکیم کی ایک اہم بات یہ ہے کہ اس میں مختلف ایجنسیاں ایک ساتھ آئی ہیں اور اس اسکیم کو کامیاب بنانے کے لئے متحد ہوکر کام کررہی ہیں۔ اڑان کے سبب ہوائی خدمات کا قومی نیٹ ورک تیار ہوا ہے، جو ملک بھر میں لوگوں کے لئے نئے مواقع پیدا کرنے کا کام کرے گا۔ یہی مستفیدین کچھ وقت کے بعد علاقائی روٹ کا آغاز کرنے کی مانگ کرسکتے ہیں۔ ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے چیئرمین جناب اروند سنگھ نے کہا کہ اے اے آئی اڑان اسکیم کے تحت ملک بھر میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے تئیں پابند عہد ہے۔

شہری ہوابازی کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری محترمہ اوشا پادھی نے اڑان اسکیم کو کامیاب بنانے کے لئے سبھی کی کوششوں کے تعلق سے انھیں مبارکباد دی۔ بھارت سرکار نے اڑان پہل کے تعاون کا اعتراف کرتے ہوئے 21 اکتوبر 2020 کو اڑان کے دن کی شکل میں منائے جانے کا اعلان کیا۔ 21 اکتوبر کو ہی اڑان اسکیم کے دستاویزات پہلی بار جاری کئے گئے تھے۔

آر سی ایس – اڑان ’’اڑے دیش کا عام ناگرک‘‘ بھارت سرکار کی ایک انتہائی اہم اسکیم ہے، جس کا مقصد علاقائی ہوائی روٹوں کے ذریعے عام لوگوں کو سستے اور آسان ہوائی سفر کا فیض پہنچانا ہے۔ یہ علاقائی کنیکٹیوٹی اسکیم لوگوں کو کم قیمت میں ہوائی سفر کی سہولت دستیاب کراتی ہے۔ ملک کی شہری ہوابازی کے شعبے میں نئے ہوائی اڈوں اور ہوائی روٹوں کو جوڑنے میں اڑان اسکیم کا اہم تعاون رہا ہے۔ پورے بھارت میں اڑان اسکیم کے تحت 285 ہوائی روٹوں کے تحت 50 غیر برسر خدمت یا برسر خدمت ہوائی اڈوں کو جوڑا گیا ہے۔ اس میں پانچ ہیلی پورٹس بھی شامل ہیں۔ اس اسکیم کے لئے بنیادی ڈھانچہ دستیاب کرانے والی ایجنسی کے طور پر اسپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کی انتہائی اہم تیاری 2024 تک 100 ہوائی اڈوں / واٹر ڈومس / ہیلی پورٹس کو فروغ دینے کی ہے۔

***********

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 6597

21.10.2020



(Release ID: 1666672) Visitor Counter : 195