پنچایتی راج کی وزارت

مرکزی وزیر برائے دیہی ترقی اور پنچایت راج جناب نریندر سنگھ تومر نے بلاک اور ضلعی ترقیاتی منصوبوں کے لئے تیاری کے فریم ورک کی نقاب کشائی کی


اس فریم ورک سے مقامی سطح پر دستیاب وسائل ، مقامی لوگوں کی امنگوں اور ترجیحی شعبوں پر فوکس کرتے ہوئے بلاک اور ضلعی سطح پر جامع ترقی کو فروغ ملے گا۔

Posted On: 20 OCT 2020 3:54PM by PIB Delhi

 زراعت اور کسانوں کی بہبود ، دیہی ترقی اور پنچایتی راج اور فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز  کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بلاک اور ضلعی ترقیاتی منصوبوں کے لئے تیاری کے فریم ورک کی نقاب کشائی کی۔ یہ فریم ورک بلاک اور ضلعی پنچایتوں کے لئے منصوبے مرتب کرنے کے لئے ایک قدم بہ قدم رہنما ہوگا اور منصوبہ سازوں ، متعلقہ  افراد  کو مناسب سطح پر مدد فراہم کرے گا۔

جناب تومر نے امید ظاہر کی کہ یہ فریم ورک یقینی طور پر بلاک اور ضلعی سطح پر مقامی طور پر دستیاب وسائل ، مقامی لوگوں کی امنگوں اور ترجیحی شعبوں پر فوکس کرکے جامع ترقی کو فروغ دے گا۔ یہ فریم ورک تمام وسائل افراد ، متوسط / بلاک اور ضلعی پنچایتوں میں ایک ذریعہ کے طور پر کام کرے گا اور تیز و جامع ترقی فراہم کرکے دیہی ہندوستان کو تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تمام پرنسپل سکریٹری ، سکریٹری ، ڈائریکٹر  نے پنچایتی راج کے تمام  شعبوں کے نمائندوں کے سمیت ویڈیو کانفرنس میں شرکت کی۔

 ہندوستان کے آئین میں 73 ویں ترمیم نے تین درجے کے پنچایت  راج رام نظام کو باقاعدہ شکل دی،  (i) گاؤں کی سطح پر  پنچایت (ii) بلاک/ متعلقہ  متوسط پنچایت اور ضلعی  سطح پر ضلع پنچایت -15 ویں فنانس  کمیشن  کی گرانٹ بھی 2020-21ء سے  انٹرمیڈیٹ اور ضلعی پنچایتوں میں تقسیم کی جارہی ہے۔ سال 2020-21 میں کل 60750 کروڑ روپئے پنچایتوں میں تقسیم کیے جانے ہیں۔ جن میں سے 45774.20 کروڑ روپئے گرام پنچایتوں کے لئے ، 8750.95 کروڑ روپئے متوسط ​​پنچایتوں کے لئے اور 6224.85 کروڑ روپئے ضلعی پنچایتوں کے لئے ہیں۔ دیہی علاقوں کے لئے جامع بلاک ڈیولپمنٹ اور ضلعی سطح پر ترقیاتی منصوبوں کی تشکیل میں ان اداروں کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔

اس  امرکو دھیان میں رکھتے ہوئے ، متوسط / بلاک اور ضلعی پنچایتوں کے لئے منصوبہ بندی کا ایک تفصیلی فریم ورک وزارت پنچایت راج ، حکومت ہند کی تشکیل کردہ کمیٹی نے تیار کیا ہے ، جس کے سربراہ ڈاکٹر بالا پرساد سابق اسپیشل سکریٹری ، وزارت پنچایت راج ہیں ۔ کمیٹی میں متعلقہ معاون وزارتوں کے نمائندوں ، این آر ڈی پی آر ، ایس آر ڈی کے آئی ایل اے کے نمائندے،  ان امور کے ماہرین ، ریاستی حکومتوں کے نمائندے ، ضلعی اور بلاک پنچایتوں کے منتخب نمائندے شامل ہیں ۔

اس فریم ورک کی تیاری کے دوران ، کمیٹی نے پنچایتوں کے اعلی سطح پر اسکیم کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا اور اس عمل میں شامل متعلقہ لوگوں کے ساتھ بڑے پیمانے پر بات چیت کی۔ منصوبوں کی تیاری کے عمل ، ریاستی حکومتوں اور دیگر ایجنسیوں کے کردار کا تبادلہ ، مختلف سطحوں پر اور اجتماعی کارروائی کے دائرہ کار سے نہ صرف ملوث ایجنسیوں کے مابین تفہیم میں مدد ملے گی بلکہ انسانی منصوبہ بندی کے حالات بھی متعلقہ لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کریں گے۔

****

 ( م ن ۔ج  ق ۔رض)

U- 6578



(Release ID: 1666376) Visitor Counter : 119