سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
جناب نتن گڈکری نے آسام میں ملک کے پہلے ملٹی ماڈل لاجسٹک پارک کا سنگ بنیاد رکھا
693.97 کروڑ روپے کی لاگت والے اس پارک سے سیدھی ہوائی، سڑک ، ریل اور آبی راستے کو کنکٹی ویٹی ملے گی
وزیر موصوف نے امید ظاہر کی کہ یہ پروجیکٹ ریاست میں تقریباً 20 لاکھ نوجوانوں کو براہ راست یا بالواسطہ روزگار فراہم کرے گا
Posted On:
20 OCT 2020 3:08PM by PIB Delhi
نئی دہلی،20اکتوبر2020/ سڑک نقل و حمل، شاہرہ اور انتہائی چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانہ درجےکی صنعتوں (ایم ایس این ای) کے مرکزی وزیر جنا ب نتن گڈکری نے آج آسام کے جوگی دھوپا میں ملک کے پہلے ملٹی ماڈل لاجسٹک پارک کی سنگ بنیاد رکھی۔ 693.97 کروڑ روپے کی لاگت والے اس پارک سے لوگوں کو سیدھے ہی ہوائی ، سڑک ، ریل اور آبی راستوں سے کنیٹی ویٹی ملے گی۔ اس کی ترقی حکومت ہند کی حوصلہ افزا ’بھارت مالا پروجیکٹ ‘کے تحت کیا جائے گا۔ وزیراعلی جناب سربانند سونووال نے اس ورچوئل تقریب کی صدارت کی ، جس میں مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ ، جنرل (سبکدوش)ڈاکٹر وی کے سنگھ اور رامیشور تیلی کے علاوہ آسام کے وزیر، ممبران پارلیمنٹ، ایم ایل اے اور مرکز اور ریاست کے سینئر عہدیداران بھی موجود تھے۔
آج آسام میں ملک کے پہل ملٹی ماڈل لوجسٹک پارک کی سنگ بنیاد رکھنے کے پروگرام میں موجود اہم شخصیات
YouTube Link: https://youtu.be/SyEWc6TKOu0
Access video clip: https://twitter.com/nitin_gadkari/status/1318438677882699778?s=20
اس موقع پر آسام حکومت، این ایچ آئی ڈی سی ایل اور اشوک پیپر مل کے درمیان جوگی دھوپا میں زمین اور لاجسٹک میں حصہ داری کے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے۔
این ایچ آئی ڈی سی ایل ا ور اشوک پیپر ملس، آسا م سرکار کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط
اس موقع پر اپنے خطاب میں جناب نتن گڈکری نے کہاکہ ان کی وزارت ملک میں 35 ملٹی ماڈل لاجسٹک پارک (ایم این ایل پی) فروغ دینے کا تصور رکھتی ہے، جن میں ڈی پی آر اور کارکردگی رپورٹ تیار کرنے پر کام چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام ایم این ایل پی کے لئے ایس پی وی کی تشکیل دی جائے گی اور ہر ایک کے لئے پیشہ ور طور پر اہم سی اے وی کو الگ سے مقرر کیا جائے گا۔ پہلا حصہ ایم این ایل پی، این ایچ آئی ڈی سی ایل کےذریعہ آسام کے جوگی گوپا میں بنایاجارہا ہے جو سڑک ، ریل ، ہوائی اور آبی راستوں سےمنسلک ہوگا۔ یہ برہم پتر دریا سے لگی 317 ایکڑ زمین میں فروغ دیا جارہا ہے۔ جناب گڈکری نے کہاکہ تعمیر کا پہلا مرحلہ 2023 تک مکمل ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ 280 کروڑ روپے کے کام پہلے ہی مختص کئے جاچکے ہیں جس میں سڑک تعمیر کے لئے 171 کروڑ روپے ، ڈھانچہ کھڑا کرنے کے لئے 87 کروڑ روپے اور ریلوے لائن بچھانے کے لئے 23 کروڑ روپے کے کام شامل ہیںَ۔ اگلے مہینے کام شروع ہوجائے گا۔ وزیر موصوف نے امید ظاہر کی کہ اس پروجیکٹ سے ریاست کے تقریباً 20 لاکھ نوجوانوں کو راست یا بالواسطہ روزگار ملے گا۔
جناب گڈکری نے بتایا کہ ناگپور کے وردھا رائی پورٹ علاقے میں جے این پی ٹی کے ساتھ 346 ایکڑ ایم این ایل پی کے لئے ابتدائی رپورٹ اور ماسٹر پلان تیار ہے۔ پنجاب، سورت، ممبئی، اندور، پٹنہ، حیدر آباد، وجے واڑہ، اور کوئمبٹور میں بنگلور ایم اینڈ ایل پی اور سنگرور گودام کامپلیکس قائم کرنے کے لئے جائزہ رپورٹ تیار کی جارہی ہے۔ چنئی بندرگاہ کے نزدیک ایم ایم ایل پی کے لئے ڈی پی آر بنایا جارہا ہے اور پنے اور لدھیانہ میں ایم ایم ایل پی کے لئے مطالعہ شروع ہوگیا ہے۔ دیگر 22 ایم ایم ایل پی احمد آباد، راجکوٹ، کانڈلا، وڈوڈرا، لدھیانہ، امرتسر ، جالندھر ، بھٹنڈا، حصار، امبالہ ، کوٹہ، جے پور، جگت سنگھ پور، سندر نگر ، دہلی، کولکتہ، پنے ، ناسک، پنجی، بھوپال، رائے پور اور جموں میں تجویز کی گئی ہیں۔
سڑک نقل و حمل، شاہراہوں او ر ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج آسا م میں ملک کے پہلے ملٹی ماڈل لوجسٹک پارک کی سنگ بنیاد رکھنے کے پروگرام سے خطاب کیا
وزیر موصوف نے بتایا کہ ان کی وزارت کی آسام میں 80 ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے قومی شاہراہ کا پروگرام شاہراہ کا کام کرانے کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ 3ہزار 545 کروڑ روپے کی لاگت سے قومی سڑک نقل و حمل سے قومی شاہراہ کے 575 کلو میٹر علاقے کے لئے تعمیر کا کام اس مالی سال میں پورا ہونے کی امید ہے۔ تقریباً 15 ہزار کروڑروپے کی لاگت کی قومی شاہراہ تعمیر کے کام کو اگلے سال تک مختص کیا جائے گا، جبکہ 21 ہزار کروڑ روپے کے کاموں کے لئے بی پی آر پوری کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ممبران پارلیمان اور ایم ایل اے ای ایل اے ، انہو ں نے کہا کہ سی آئ آر ایف پروجیکٹ اسکیم کے تحت سال 21-2020 میں 610 کروڑ روپے کی لاگت سے قومی شاہراہ کے 203 کلو میٹر کے علاقے میں یہ کام کرایا جائے گا۔ وزیر موصوف نے ریاست کے مختلف ممبران پارلیمان اور ایم ایل ایز کے ذریعہ بھیجے گئے متعدد سڑ ک سے متعلق تجاویز کو منظوری دینے کا بھی اعلان کیا ۔
جناب گڈکری نے یہ بھی بتایا کہ آسام میں قومی شاہراہوں پر کل 12 حادثات اسپاٹ کی شناخت کی گئی ہے، جن میں سے تین میں عارضی طور سے سدھار کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سال 2023 تک یہ تمام بلاک اسپاٹ ہٹا دیئے جائیں گے۔
شمال مشرقی خطے کی ترقی کےامور کے وزیر مملکت ، وزیراعظم کے دفتر ، عملے، پنشن، عوامی شکایات، ایٹمی توانائی محکمےاور خلائی محکمے کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ شمال مشرقی علاقے میں ترقیاتی پروجیکٹس کے منظوری دینے میں جناب نتن گڈکری کی کوششوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جنا ب گڈکری کی کوششوں سے ممکن ہوسکا ہے کہ آج ہمارے پاس سڑکوں کا ایک وسیع نیٹ ورک ہے۔ انہوں نے ہمارے لئے اندرون ملک ، آبی راستوں کی شروعات کی۔ اب 10 سے زیادہ آبی راستے فروغ دیئے جارہے ہیں، جن سے لاجسٹک لاگت ایک چوتھائی سے نیچے آجائے گی۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ جناب گڈکری نے خصوصی سڑک فروغ پروجیکٹ کے ذریعہ بوسیدہ اور ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کے مسائل کو بھی حل کیا ہے۔ انہوں نے کہا ، کم قیمت پر نقل و حمل ، تجارت اور کاروبار میں اضافہ ہوگا اور اس سے خصوصی طور پر ہمارے مشرقی پڑوسی ممالک کے ساتھ کاروبار کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ ایم ایل پی ایک جدید ترین خیال ہے اور جلد ہی دیگر ریاستیں اس پر عمل کریں گی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ کئی انوکھی اور اختراعی میگا پروجیکٹس کے سبب شمال مشرقی خطہ ملک میں ترقی کے ایک ماڈل کے طور پر ابھرا ہے۔ اس سے خطے میں سڑک راستوں میں سدھار ہوا ہے۔
مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ آج آسام میں ملک کے پہلے ملٹی ماڈل لاجسٹک پارک کے لئے سنگ بنیاد رکھنے کے پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے۔
وزیر اعلی جناب سربانند سونووال ، سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے وزیر مملکت جنرل (ّسبکدوش) ڈاکٹر وی کے سنگھ، فوڈ پروسیسنگ ، صنعت وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی ، آسام کے وزیر ڈاکٹر ہمنت بسوا، جناب چندر موہن پٹواری اور جناب بھوشن چودھری نے بھی پروگرام سے خطاب کیا۔
آسام کے وزیر اعلی جناب سربا نند سونووال آج آسام میں ملک کے پہلے ملٹی ماڈل لاجسٹک پارک کے سنگ بنیاد رکھنے کے پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے
م ن۔ ش ت۔ج
Uno-6554
(Release ID: 1666309)
Visitor Counter : 225