سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جناب نتن گڈکری کل آسام میں ملک کے پہلے کثیر ماڈل لاجسٹکس پارک کا سنگ بنیاد رکھیں گے

Posted On: 19 OCT 2020 6:02PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 19 اکتوبر 2020: سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری کل ورچووَل طریقے سے آسام میں اولین ملٹی ماڈل لاجسٹکس پارک کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس پروگرام کی صدارت وزیر اعلیٰ جناب سرب نندا سونووال کے ذریعہ انجام دی جائے گی اور اس پروگرام میں مرکزی وزرائے مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ، جنرل (ریٹائرڈ) ڈاکٹر وی کے سنگھ اور جناب رامیشور تیلی ، ریاستی وزراء، اراکین پارلیمنٹ، اراکین اسمبلی اور مرکز و ریاست کے سینئر افسران شامل ہوں گے۔

693.97 کروڑ روپئے کی لاگت سے تیار ہونے والا یہ پارک عوام کو فضا، سڑک، ریل اور پانی کے راستے سے راست طور پر کنکٹیوٹی فراہم کرے گا۔ یہ حکومت ہند کی اوالعزم بھارت مالا پری یوجنا کے تحت تیار کیا جائے گا۔

****

م ن۔ ا ب ن

U:6542

 

 



(Release ID: 1666094) Visitor Counter : 117