بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

پریس نوٹ


ایم ایس ایم ای وزارت نے عوام کو ایم ایس ایم ای ایکسپورٹ پرموشن کونسل کی غیر مجاز اور غلط ارادے سے کی جانے والی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا ہے

وزارت نے اس تنظیم کی شرارت آمیز سرگرمیوں کا سخت نوٹس لیا ہے جس میں یہ اپنے آپ کو ایم ایس ایم ای وزارت کے ایک حصے کے طور پر پیش کر رہی ہے

وزارت نے تنظیم کی طرف سے غیر مصدقہ تقرر نامے جاری کیے جانے میں اپنی رول سے انکار کیا ہے

Posted On: 17 OCT 2020 9:41AM by PIB Delhi

نئی دہلی،17 اکتوبر       بھارت سرکار کی ایم ایس ایم ای وزارت نے کہا ہے کہ  اس کے نوٹس میں  میڈیا اور سوشل میڈیا  میں گردش کرنے والے بعض پیغامات آئے ہیں جو ایم ایس ایم ای ایکسپورٹ پرموشن کونسل کی طرف سے ’ڈائرکٹر‘کے عہدے کے  تقررنامہ جاری کرنے کے بارے میں ہے۔یہ دیکھا ہے کہ گیا ہے کہ یہ تنظیم ایم ایس ایم ای وزارت کے نام کو استعمال کر رہی ہے۔

بھارت سرکار کی ایم ایس ایم ای وزارت نے وضاحت کی ہے کہ  وہ ایم ایس ایم ای ایکسپورٹ پرموشن کونسل کے کسی بھی طریقے پر وابستہ نہیں ہے۔ اس کے علاوہ یہ کہ ایم ایس ایم ای وزارت نے کونسل سے متعلق کسی بھی عہدے کے لیے تقرر کا کوئی حق نہیں دیا ہے۔ پبلک کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اور مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اس طرح کے پیغامات یا اس طرح کے عناصر کے جال میں نہ پھنسیں۔

***************

م ن۔ اج ۔ ر ا   

U:6478      


(Release ID: 1665497) Visitor Counter : 170