وزارت دفاع

رکشا منتری راج ناتھ سنگھ نے بیسٹ کمان اسپتالوں کے لئے رکشا منتری ٹرافی دی

Posted On: 16 OCT 2020 2:40PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی16 اکتوبر 2020 / رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے آج یہاں مسلح افواج طبی خدمات ( اے ایف ایم ایس) کے بیسٹ اور سیکنڈ بیسٹ کمان اسپتالوں کو سال 2019 کے لئے رکشا منتری ٹرافی عطا کی۔ کمان اسپتال (فضائیہ) بنگلورو اور کمان اسپتال (مشرقی کمان) کولکاتہ کو بالترتیب 2019 کے لئے بیسٹ اور سیکنڈ بیسٹ کمان اسپتال کے طور پر منتخب کیا گیا تھا۔

دونوں اسپتالوں کی امتیازی کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے رکشا منتری نے اے ایف ایم ایس کے ذریعہ دی جانے والی قابل ستائش خدمات کا اعتراف کیا جس میں کمبیٹ طبی سپورٹ سے لے کر مڈ۔ زونل، زونل اور تیسرے درجے کی دیکھ بھال تک جدید حفظان صحت خدمات کے چلانے میں تعینات فوجی شامل ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسلح افواج طبی خدمات کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹننٹ جنرل انوپ بنرجی نے اے ایف ایم ایس کی تیاریوں پر زور دیا تاکہ آپریشن کے دوران اور امن کے ساتھ طبی امداد فراہم کرنے میں سبھی چیلنجوں کا سامنا کیا جا سکے۔ وقت کے ساتھ ساتھ انسانی امداد اور قدرتی آفات میں راحت فراہم کرنے کی اپیل کی گئی۔ انہوں نے پیشہ وارانہ امتیاز کے لئے ہر وقت کوشش کرنے کے لئے اے ایف ایم ایس کی عہد بستگی کے بارے میں بات کی۔

اے ایف ایم ایس کے کمان اسپتالوں کے ذریعہ فراہم کی جانے والی صحت خدمات میں امتیازی کارکردگی کو تسلیم کرنے اور ان کے درمیان صحت مند مسابقہ آرائی کے جذبے کو فروغ دینے کے لئے 1989 میں رکشا منتری ٹرافی کا آغاز کیا گیا تھا۔ لیفٹننٹ جنرل/ مساوی رینک کے اے ایف ایم ایس کے ایک آفیسر کی زیر صدارت ایک سلیکشن کمیٹی ان اسپتالوں کے لئے آن۔ سائٹ وزٹ کے دوران ان کی کارکردگی کے تخمینہ کی بنیاد پر ایک جامع سلیکشن عمل کے توسط سے ہر سال انعامات کے لئے اسپتالوں کی سفارش کرتی ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔ ن ا۔ م ف

U No. : 6461


(Release ID: 1665373) Visitor Counter : 198