جل شکتی وزارت

جل جیون مشن کے تحت نل سے پانی کا کنکشن اروناچل پردیش کے دور دراز گاؤوں تک  پہنچا

Posted On: 14 OCT 2020 4:51PM by PIB Delhi

بروکسارتھنگ بھارت اور بھوٹان کے درمیان بین الاقوامی سرحد پر واقع اروناچل پردیش کے مغربی کیمنگ  ضلع کا ایک چھوٹا سا گاؤں ہے۔ یہ وسطی سمندری سطح (ایم ایس ایل)سے تقریباً 2900 میٹر کی اونچائی پر واقع ہے۔یہاں ‘بروکپا’ برادری سے متعلق 170 افراد کی موجودہ آبادی کے ساتھ 22کنبے ہیں۔بروکپا  یاک پالنے میں اور خانہ بدوش زندگی گزارنے کے لئےمشہور ہیں۔یہ گاؤں ضلع ہیڈکوارٹر بوم ڈلا سے تقریباً 76 کلومیٹر کی دوری پر اور قریبی شہر دیرانگ سے 36 کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔

2019ء تک گاؤں کے لوگ پانی کی سپلائی کی کمی کا سامنا کررہے تھے، لیکن جل جیون مشن (جے جے ایم)کے تحت ریاست کے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محکمے نے 2020ء میں گاؤں کے تمام کنبوں کو مناسب پانی کی سپلائی مہیا کرادی۔یہ اسکیم پائپڈگریویٹی سسٹم پر مبنی ہے اور اس میں ٹریٹمنٹ پلانٹ کی سہولت کے ساتھ 67 لاکھ روپے کی تخمینہ لاگت کے ساتھ اس کا خاکہ مستقبل کی آبادی کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا ہے۔اسکیم کی منصوبہ بندی اور نفاذ میں اس برادری کو بھی شامل کیا گیاتھا۔انہوں نے محنت کی شکل میں پانی کی سپلائی کی اسکیم میں گاؤں کے 5 فیصد حصہ کا تعاون کیاتھا۔ گاؤں کی واٹر اینڈ سینی ٹیشن کمیٹی فعال ہے اور وہ پانی کی سپلائی  کے نظام کے او اینڈ ایم کی ذمہ داری قبول کرنے کے عمل میں ہے۔ جل جیون مشن پانی کی سپلائی کی اسکیموں کی منصوبہ بندی ، نفاذ ، آپریشن اور رکھ رکھاؤ میں مقامی برادریوں کی شرکت کو بھی یقینی بناتی ہے۔

سردی کے دنوں میں صفر کے نیچے درجہ حرارت سے لے کر مانسون میں لگاتار بارش کے سبب صاف کئے گئے پانی کی سپلائی مہیا کرانے کی ذمہ داری آسان نہیں تھی۔ تعمیراتی کام سب سے مشکل حصہ تھا، کیونکہ ایک تو ماہر راجگیروں اور مذدوروں کو ڈھونڈنا بہت مشکل تھا اور دوسرا حد سے زیادہ سردی اور بنیادی سہولیات کی کمی کے سبب وہ اکثر کام چھوڑتے رہے۔جمی ہوئی برفیلی سڑک ، کوہرے کے سبب سامنے کی چیز کا بالکل بھی نظر نہ آنا اور اکثر و بیشتر زمین دھنسنے کے واقعات کی وجہ سے تعمیرات کے دوران ضروری سامان کی ڈھلائی اور نگرانی بھی اتنا ہی مشکل کام تھا، لیکن ان تمام مشکلوں کا بہادری سے سامنا کرتے ہوئے متعینہ اسکیم میں تیار کردہ منصوبہ کے تحت کام کو پورا کیا گیا۔ سب سے زیادہ خوش گاؤں والے تھے، ان کی خوشی واضح طورسے جھلک رہی تھی، جب انہوں نے پرارتھنا کے وقت ہاتھوں میں روایتی ‘کڑا’باندھنے کے ساتھ اپنے گھروں میں پانی حاصل کیا۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے 15 اگست 2019ء کو اعلان کردہ جل جیون مشن 2024ء تک ملک کے ہر ایک دیہی کنبہ میں نل کے ذریعے پانی کا کنکشن مہیا کرانے کے مقصد کے ساتھ ریاستوں کے ساتھ شراکت داری سے نافذ کیا جارہا ہے۔مشن کا مقصد ہر دیہی گھر کو مسلسل اور طویل عرصے تک 55لیٹر فی کس  روزانہ (ایل پی سی ڈی)پینے کا پانی مہیا کرانا ہے، تاکہ ان کی زندگی کو بہتر بنایا جاسکے۔

ان مشکل مقامات اور بلند و بالا جگہوں پر جل جیون مشن کا نفاذ ایک مشکل کام ہے۔سخت موسم اور خستہ حال سڑکوں کی وجہ سے رکاوٹوں میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ مقامی برادریوں کی عادات و اطوارسے نمٹنا بھی ایک بڑا چیلنج ہے، کیونکہ وہ اپنے عقیدہ اور طرز زندگی کو بدلنے کےلئے آسانی سے تیار نہیں ہوتے، لیکن اس دور دراز کے گاؤں کی کامیابی کی کہانی لوگوں ، خاص طور سے عورتوں کی زندگی میں بہتری لانے کی مرکزی حکومت کی کوشش کا ایک ایک بڑا ثبوت ہے۔

 

********

م ن۔ق ت۔ن ع

(15.10.2020)

(U: 6403)


(Release ID: 1665024) Visitor Counter : 153