مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
پی ایم اے وائی شہری کے تحت ایف اے آر ،رعایتی پروجیکٹس فائنانس، ٹرنک بنیادی ڈھانچہ سہولتیں جیسی ترغیبات، فائدے ، شہری مائیگرینٹس، غریبوں کے لئے اے آر ایچ سی یوجنا کا ایک حصہ ہیں: ہردیپ سنگھ پوری
انگی کار یعنی بدلتے ہوئے بندوبست- اے آر ایچ سی، ای او آئی کے لئے مہم پر اے آر ایچ سی ویب سائٹ اور قومی رپورٹ لانچ کی گئی
سرکاری پیسے سے بنے موجودہ خالی گھروں کو استعمال کرکے اے آر ایچ سی لاگو کیا جائے گا
Posted On:
14 OCT 2020 5:25PM by PIB Delhi
مکانات اور شہری امور کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب ہردیپ سنگھ پوری نے کہا ہے کہ مفت اے آر ورعایتی پروجیکٹ فائنانس بنیادی ڈھانچے کی مفت ٹرنک سہولتیں سمیت بہت سی ترغیبات، فوائد پردھان فشری آواس یوجنا-اربن (پی ایم اے وائی یو) کے تحت شہر میں رہنے والے مائیگرینٹس اور غریبوں کے لئے سستے کرایے کے مکان کمپلیکسز (اے آر ایچ سیز) کے لئے اسکیم کا ایک حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہل اس لئے شروع کی گئی ہے تاکہ مارکیٹ، تجارت سے وابستہ انجمنوں کے ساتھ کام کرنے والے صنعتی مزدوروں اور تعمیری مزدوروں کے علاوہ تعلیمی، صحت اداروں، مہمان نوازی کے سیکٹر، طویل مدتی سیاحوں، ویزی ٹرس (مہمانوں) اور طلبا وغیرہ سمیت غریبوں، شہری مائیگرینٹس کے مختلف گروپوں کے لئے پروقار اور سستی رہنے کی جگہوں یا مقامات فراہم کیے جاسکیں۔ وہ سستے کرائے کے مکانوں سے متعلق کمپلیکس پورٹل کے آغاز کے موقع پر ایک ویبینار سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے آج یہاں گائیڈ لائنز اور ایک گائیڈ بک کا بھی اجرا کیا۔
مکانات اور شہری معاملوں کی وزارت کے سکریٹری جناب درگاہ شنکر مشرا نے تقریب کی کارروائی کی صدارت کی۔
کووڈ-19 کی وبا کی وجہ سے ملک میں مزدوروں، شہری ، غریبوں کی بڑے پیمانے پر گھر واپسی ہوئی۔ اس سے مکان کے مسئلے کا معاملہ سب سے آگے آیا۔ وزیر اعظم کے اتم نربھر بھارت کی اپیل کے تحت مرکزی کابینہ نے 8 جولائی 2020 کو شہری مائیگرینٹس اور غریبوں کو آسان اور سادہ زندگی فراہم کرانے کے لئے پردھان منتری آواس یوجنا- شہری کے تحت ایک ذیلی اسکیم کی شکل میں سستے کرائے کے ہاؤسنگ کمپلیکس کو منطوری دی ہے۔
متعلقہ مرکزی وزارتوں، محکموں، ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور دیگر نجی، پبلک اسٹیک ہولڈرس کے ساتھ کئی بار صلاح ومشورے کے بعد اے آر ایچ سی اسکیم وضع کی ہے۔ اے کے پی (نالج پیک) اس لیے وضع کی گئی ہے تاکہ اے آر ایچ سیز کے نفاذ میں تمام شراکت داروں کی مدد کی جاسکے۔ اس اسکیم کے کامیاب نفاذ میں مسلسل تعاون سے نہ صرف شہری مائیگرینٹس، غریبوں کا مدد ہوگا بلکہ صعنعت کاری میں تیزی کرے گی اور رینٹل وکرایہ داری ہاؤسنگ مارکیٹ میں سرمایہ کاری بڑھے گی۔ اس سے معیشت کو استحکام ملے گا۔
اس موقع پر وزیر مملکت ہردیپ سنگھ پوری نے اے ایس جی آئی کے اے اے آر پر ایک قومی رپورٹ بھی پیش کی۔ یعنی 3سی زمرے کمیونٹی اینگج مینٹ، کنور جینس اور کمیونیکیشن کے توسط سے پی ایم اے وائی (یو) مستفدین کے لئے انتظام میں بدلاؤ کی مہم پر ایک قومی رپورٹ پیش کی۔
...............................................................
م ن، ح ا، ع ر
U-6388
(Release ID: 1665017)
Visitor Counter : 168