سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

تعلیمی مواد کو، ہندوستان کی اشارے کی زبان میں تبدیل کرنے کے لئے ،آئی ایس ایل آر ٹی سی اور این سی ای آر ٹی کے درمیان ،تاریخی مفاہمت نامے پر، دستخط کئے گئے

Posted On: 06 OCT 2020 4:44PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  15 اکتوبر 2020:  ہندوستان اشاروں کی زبان کی تحقیق اورتربیت کے مرکز  - آئی ایس ایل آر ٹی سی  (سماجی  انصا ف اور تفویض اختیارات کی وزارت  میں  ڈی پی ڈبلیو ڈی کا ایک قومی ادارہ ) اور این سی ای آر ٹی ( وزات تعلیم کا ایک قومی ادارہ ) کے درمیان ایک تاریخی مفاہمت نامے پرآج   دستخط کئے گئے ہیں، جس  کا مقصد   سماج سے محروم بچوں کے لئے تعلیمی مواد کو ان کے  مراسلاتی ،ترجیحاتی شکل یعنی ہندوستان کی اشاراتی زبان میں  دستیاب کرانا ہے۔ سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر تھاور چند گہلوت،   تعلیم کے مرکزی وزیر، جناب رمیش پوکھریال  ’نشنک‘ ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کی سکریٹری  محترمہ شکنتلاڈولے گیملن  اور وزارت تعلیم میں ( ایس  ای اور ایل )کی سکریٹری محترمہ  انیتا کروال  ،ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے جوائنٹ سکریٹری  اور آئی ایس ایل آر ٹی  سی  کے ڈائریکٹر ،ڈاکٹر پربودھ سیٹھ   اور  این سی ای آر ٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر ہروشی کیش  سینا پتھی  نے، متعلقہ اداروں کی جانب  سے ،ورچوول موجودگی میں   اس مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001YVA8.jpg

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر تھاور چند گہلوت نے کہا کہ  اس مفاہمت نامے پر دستخط ہونا ایک تاریخی اقدام ہے ،کیونکہ ہندوستان کی اشاراتی زبان  ( آئی ایس ایل ) میں این سی ای آر ٹی  کی نصابی کتابوں کی دستیابی ،اس بات کو یقینی بنائے گی کہ، سماعت سے محروم بچے بھی ، اب ہندوستان کی اشاراتی زبان میں ،تعلیمی وسائل تک رسائی  حاصل کرسکیں گے اور  یہ سماعت سے محروم  طلبا  ،اساتذہ ، اساتذہ کو  تعلیم فراہم کرانے والے ، والدین  اور سماعت سے محروم  برادری کے لئے، ایک کارآمداور   ضرورت مند  وسیلہ ہوگا،جس سے ملک میں سماعت سے محروم بچوں کی تعلیم پر بہت گہرا اثر پڑے گا۔اس  مفاہمت نامے کے بعد ،این سی ای آر ٹی  کی تعلیمی کتابیں اور مواد، ہندوستان کی اشاراتی زبان میں  ،دستیاب ہوگا جوکہ   ، پورے ہندوستان میں  ایک ہی جیسا ہے  اور  اس کا مطلب یہ ہے کہ ہندوستان کے سماعت سے محروم تمام طلبا  ، چاہے وہ مشرق اور مغرب سے ہوں یا شمال اورجنوب سے ،تمام طلبا اُس ایک واحد زبان میں  این سی ای آر ٹی کی کتابیں  پڑھ سکیں  گے ،جو کہ  ہندوستان کی اشاراتی زبان ہے۔ہندوستان کی اشاراتی زبان  اتحاد میں  تنوع کا مظہر ہے ،جس میں ہاتھوں کے  اشارے سے بات کہی جاتی ہے اور آنکھوں سے اس بات  کو سمجھا جاتا ہے اور  اس سے  ہمارے ملک کے سماعت سے محروم افراد  یکجا ہوتے ہیں ۔

جناب گہلوت نے کہا کہ یہ مفاہمت نامہ  ،  معذوری سے متاثر افرادکے حقوق  ( آر پی ڈبلیو ڈی ) کے قانون  2016  اور  نئی تعلیمی پالیسی 2020  کی ضروریات  کو پورا کرنے کے، مقررہ نشانے  کو حاصل کرنے کی  جانب ،ایک قدم ہے۔اس  مفاہمت نامے کے حصے کے طور پر ، این سی ای آر ٹی  کی  نصاب کی کتابیں ، اساتذہ کے لئے ہینڈ بک اور دیگر  ذیلی مواد  نیز  ہندی  اور انگلش ،دونو ں میڈیمو ں میں، تما م مضامین کی  پہلی  سے 12 ویں کلاس تک کے وسائل کو، ڈجیٹل شکل میں  ،ہندوستان کی اشاراتی زبان میں تبدیل کیا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0026T2C.jpg

جناب رمیش پوکھریال ’نشنک ‘نے  اپنے خطاب میں این  سی ای آر ٹی کو آج اس کے 60 ویں  یوم تاسیس  کے موقع پر  ،مبارکباددی اور کہا کہ  ،این  سی ای آر ٹی اور آئی ایس ایل آر ٹی سی  کے درمیان  ،این سی ای آر ٹی کے تعلیمی مواد کو،  ہندوستانی اشاراتی زبان میں  ،تبدیل کرنے کے لئے  ،مفاہمت نامے پر دستخط کرنے سے  ،ہندوستان کی اشاراتی زبان کی تعلیمی  معیار بندی  کو  ،یقینی بنایا جائے گا ،جیسا کہ  نئی تعلیمی پالیسی ( این ای پی ) 2020 شامل کیا گیاہے۔انہوں  نے کہا کہ، وزارت سماجی انصاف اورتفویض  اختیارات کے تحت ، ڈی ای پی ڈبلیو ڈی  نے ،گزشتہ 6 برسوں  میں،  ملک میں   دوانگنج (معذور) افراد  کی بہبود اور  ان کا  معیار  بلند کرنے کے لئے نمایاں  کام انجام دئے  ہیں اور اس ضمن  میں  کامیابی کی مد میں  ،بہت  سے ریکارڈ بھی قائم کئے گئے ہیں ۔ یقینی طور پر یہ مفاہمت  نامہ ہمارے ملک میں سماعت سے محروم بچوں کو  مزید بااختیار بنائے گا ۔ انہوں  نے امید ظاہر کی کہ  نئی تعلیمی پالیسی 2020 ،فیصلہ کن  ہے اور یہ ہمارے ملک کو بدل کررکھ دے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/DSC_6806XAQQ.JPG

محترمہ شکنتلا ڈی گیملن نے  اپنے خطاب میں  کہا کہ بچپن کے دنوں  میں بچوں کی ادراکی  مہارت   میں اضافہ ہوتا ہے  اور یہ بہت ضروری ہے کہ انہیں  ان کی سیکھنے کی ضروریات کے مطابق تعلیمی موادفراہم  کیا جانا چاہئے۔ ابھی تک سماعت  سے محروم بچے زبانی یا تحریری میڈیم کے ذریعہ ہی  پڑھ پاتے تھے لیکن اس مفاہمت نامے پر دستخط ہونے کے بعد وہ  واحد  ہندوستان کی اشاراتی زبان کے ذریعہ بھی تعلیم حاصل کرسکیں گے۔اس سے نہ صرف ان کا لفظیاتی   شعور بہتر ہوگا بلکہ کسی چیز کو سمجھنے کی ان کی صلاحیتوں میں  بھی اضافہ ہوگا۔اس مفاہمت  نامے پردستخط ہونا  یونیسیف کے  اقدام ’’ سب کے لئے ڈجیٹل نصابی کتابوں    کی دستیابی ‘‘  پر مبنی ہے  اور یہ ایک تاریخی فیصلہ ہے۔

محترمہ انیتا کروال نے، اپنے خطاب میں  کہا کہ، نئی تعلیمی پالیسی 2020 نے،  کثیر رخی لسانی تعلیم پر توجہ مرکوز کی ہے۔اب وزارت تعلیم کے تحت ،این سی ای آر ٹی  ،اشاراتی زبان کا ایک ماڈیول ،تیار کرے گا جو کہ  ہندوستان کی اشاراتی زبان کے لئے ہوگا ۔ انہوں نے ، این سی ای آر ٹی کے 60 ویں یوم تاسیس کے موقع پر نیز ،این سی ای آر ٹی کے تعلیمی مواد کو ہندوستان کی اشاراتی زبان میں تبدیل کرنے کے لئے ،آئی ایس ایل آر ٹی سی  کے ساتھ، اس تاریخی مفاہمت  نامے پر دستخط  کرنے کے لئے   ، مبارکباد دی ۔

ہندوستانی اشاراتی زبان  کی تحقیق اور  تربیتی مرکز  ( آئی ایس ایل آر ٹی سی ) ،وزارت سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کی وزارت کے محکمہ ، ڈی ای پی ڈبلیو ڈی  ، کا ایک خودمختار قومی ادارہ  ہے   جو  ہندوستان کی اشاراتی زبان کے استعمال کو  مقبول بنانے، تعلیم دینے اور ہندوستان کی اشاراتی زبان میں تحقیق کرنے  کے لئے افرادی قوت  تیار کرنے کے  کام کے تئیں   پابند ہے ۔

این سی ای آر ٹی  ، انسانی وسائل کے فروغ  کی وزارت کے تحت  ایک خودمختار تنظیم ہے  جو، اسکولی تعلیم  سے تعلق رکھنے والے شعبوں میں،   تحقیق   کو فروغ دیتے ہوئے  ، ماڈل نصاب کی کتابوں کی تیاری اور انہیں شائع کرنے  ،  ذیلی مواد،  نیوز لیٹر اور   ،  جریدے  شائع کرکے ،  اسکولی تعلیم میں  ، معیاری بہتری کو یقینی  بنانے کے لئے ذمہ دار ہے ۔علاوہ ازیں  یہ تنظیم بنیادی تعلیم کی   ہمہ گیریت کے مقاصد کو حاصل کرنے کےلئے ایک کلیدی تنظیم  ہے۔

*************

 

  م ن۔اع ۔رم

(15-10-2020)

U- 6409



(Release ID: 1664712) Visitor Counter : 152