کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

جناب گوڑا نے کیمیاوی کھاد کے سرکاری ملکیت کے اداروں کی کارکردگی اور مستقبل میں ان کی تیاریوں کا  جائز ہ لیا ہے


جناب گوڑا نے کیمیاوی کھاد کے سرکاری ملکیت کے اداروں کے سی ایم ڈیز سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کسانوں کو وقت پر مناسب مقدار میں کیمیاوی کھاد مل جائے

Posted On: 14 OCT 2020 2:40PM by PIB Delhi

نئی دہلی،14 اکتوبر،      کیمیاوی اشیا اور کیمیاوی کھاد کے مرکزی وزیر جناب سدا نند گوڑا نے کیمیاوی کھاد کے سرکاری ملکیت کے اداروں کے سی ایم ڈیز کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی جس کا مقصد ان اداروں کی کارکردگی اور مستقبل کے لیے ان کی تیاری کا جائزہ لینا تھا۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20201013-WA0045BZNY.jpg

میٹنگ میں سکریٹری (کیمیاوی کھاد) جناب چھبیلیندر اؤل ، سی ایم ڈی (نیشنل فرٹیلائزرز لمیٹڈ) جناب وریندر ناتھ دت، سی ایم ڈی (راشٹریہ کیمیکلز اینڈ فرٹیلائزرز لمیٹڈ) جناب ایس سی مدجیریکر،  سی ایم ڈی (فرٹیلائزرز اینڈ کیمیکلز تراون کور لمیٹڈ) جناب کشور رنگٹا، سی ایم ڈی (مدراس فرٹیلائزرز لمیٹڈ) جناب یو سراوانن، سی ایم ڈی (برہما پتر ویلی فرٹیلائزرز کارپوریشن لمیٹڈ) جناب اے کے گھوش اور سی ایم ڈی (ایف سی آئی اراولی جپسم اینڈ منرل انڈیا لمیٹڈ) جناب ا مرسنگھ راٹھور نے شرکت کی۔

جناب گوڑا نے اپنے افتتاحی کلمات میں  کسانوں کو کیمیاوی کھاد کی فراہمی کے ذریعے  کیمیاوی کھاد کے سرکاری ملکیت کے اداروں کے زبردست رول کی تعریف کی۔ان اداروں نے یہ کام لاک ڈاؤن کے دوران مختلف مشکلات کا سامنے کرنے کے باوجود پورے ملک میں کیمیاوی کھاد تیار کرنے کے اپنے یونٹوں کو چالو رکھ کر اور یوریا نیز دیگر کیمیاوی کھادوں کی تقسیم کو یقینی بنا کر انجام دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ  گھریلو کمپنیوں کی کوششوں اور کیمیاوی کھاد کے محکمے کے افسران  کی متحرک سرگرمیوں کی وجہ سے ملک میں یوریا کی کوئی قلت نہیں ہوئی جب کہ  خریف کی فصل کی بوائی کے علاقے میں توقع سے زیادہ بارش اور یوریا کی اضافی مانگ بھی دیکھنے میں آئی۔

انھوں نے کیمیاوی کھاد کے سرکاری محکموں کے اداروں کے سی ایم ڈیز سے کہا کہ وہ آنے والے ربیع کے  موسم کے لیے تیاری کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کسانوں کو وقت پر مناسب مقدار میں کیمیاوی کھاد مل جائے۔ انھوں نے سی ایم ڈیز کو ہدایت دی کہ وہ کیمیاوی کھاد کی فروخت کے سلسلے میں نقدی کے بغیر لین دین کی ایک یکساں حکمت عملی مرتب کریں تاکہ رقمیں ادھر ادھر نہ ہونے پائیں اور سبسڈی  پوری مقدار میں ملے جو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے مجموعی وژن کے عین مطابق ہو۔

سی ایم ڈیز سے با ت کرتے ہوئے جناب گوڑا نے اس ضرورت پر زور دیا کہ سرکاری ملکیت کے اداروں کو اپنے اوپر منحصر ہونا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ مستقبل میں سرکاری ملکیت کے اداروں کو بھارت سرکار کے بجٹ میں دیئے گئے سہارے پر انحصار نہیں کرنا چاہیے۔

جناب راؤل، سکریٹری (کیمیاوی کھاد) نے کہا کہ کیمیاوی کھاد کے سرکاری ملکیت کے اداروں کو ہنگامی حالات میں کام کرنے والے اپنے منصوبے کو مستحکم بنانے کی کوششیں مسلسل جاری رکھنی چاہیے۔

میٹنگ کے دوران سی ایم ڈیز نے اپنے اپنے سرکاری ملکیت کے اداروں کی موجودہ مالی سال کے دوران کارکردگی کے بارے میں بتایا اور ان اداروں کی دیر پا صلاحیت کو بڑھانے کے لیے اپنے منصوبوں کو بہتر بنانے اور ٹیکنالوجی کے بہتر استعمال کے لیے سرمایہ کاری کو اجاگر کیا۔ انھوں نے اپنی کمپنیوں کو مستحکم بنانے کی خاطر ان میں توسیع کے لیے مستقبل کے بارے میں اپنے منصوبوں کی معلومات بھی فراہم کی۔

***************

م ن۔ اج ۔ ر ا   

U:6383      



(Release ID: 1664630) Visitor Counter : 129