جل شکتی وزارت
جل شکتی کی وزارت نے گاندھی جینتی کے موقع پر سووچھ بھارت پرسکارکی تقسیم کے ساتھ سووچھ بھارت دیوس 2020منایا
وزیراعظم نریندرمودی کی سرپرستی اورقیادت میں بھارت مشن گرامین نے معینہ مدت سے قبل ہی کھلے میں رفع حاجت سے نجات پانے میں کامیابی حاصل کرکے اسے عوامی تحریک میں تبدیل کرتے ہوئے دیہی بھارت میں زبردست انقلابی شکل رونماہوئی ہے ۔جناب شیخاوت
Posted On:
02 OCT 2020 4:44PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،02؍اکتوبر: جل شکتی کی وزارت نے گاندھی جینتی کے موقع پر سووچھ بھارت پرسکارکی تقسیم کے ساتھ سووچھ بھارت دیوس 2020 منایا۔جل شکتی کے مرکزی وزیرجناب گجیندرسنگھ شخاوت اور جل شکتی کے وزیرمملکت جنان رتن لال کٹاریا نے آج سووچھ بھارت مشن ( ایس بی ایم ) کے 6سال مکمل ہونے کی خوشی کے موقع پر مختلف زمروں ، اورتحریکات اورابھیانوں میں سب سے عمدہ مظاہرو کرنے والی ریاستوں اور مرکز زیرانتظام علاقوں ، اضلاع ، بلاکوں ، گرام پنچایتون اوردیگرکو سووچھ بھارت پرسکار2020سے نوازا۔ پینے کے پانی اورصاف محکمے ( ڈی ڈی ڈبلیوایس ) کے ذریعہ منعقدہ ایک آن لائن تقریب میں یہ انعامات عطا کئے گئے ۔اس پروگرام میں مرکز ، ریاست اور ضلع سووچھ بھارت مشن گرامین ( ایس بی ایم جی ) کے حکام نے بھی حصہ لیا۔
اعلیٰ ایوارڈ گجرات ، اترپردیش ، ہریانہ ، تلنگانہ ، تمل ناڈو ، مدھیہ پردیش ، پنجاب اور دیگرکو پیش کئے گئے ۔ گجرات کو ریاست زمرے میں پہلے سب اعلیٰ انعام سے نوازاگیا، تمل ناڈو کے ترونیل ویلی کو ضلع کے سب سے اعلیٰ انعام ، مدھیہ پردیش میں اجین کے کھاچرود کو بلاک کے سب سے اعلیٰ اورچنور، ( سلیم ) کو یکم نومبر 2019سے 30اپریل ، 2020تک چلائے گئے سووچھ سندرسامودائک شوچالیہ ( ایس ایس ایس ایس ) ابھیان کے تحت گرام پنچایت کے طورپر سب سے اعلیٰ باعزت انعام سے سرفراز کیاگیا۔ 15جون سے 15ستمبر 2020تک منعقدہ سامودائکت شکشا ابھیان ( ایس ایس اے ) کے لئے ریاست زمرے کے سب سے اعلیٰ پرسکاراترپردیش (جی کے آراے ) اورگجرات ( غیر۔ جے کے آراے ) ، ضلع زمرہ میں پریاگ راج ( جی کے آراے ) اور بریلی ( غیر۔ جی کے آراے ) اورآسام میں بوری گاوں ، بونگئی گاوں کو سب سے اعلیٰ گرام پنچایت ایوارڈ سے نوازاگیا۔
اس موقع پر ، وزیرمملکت جناب رتن لال کٹاریا نے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ایس بی ایم سے جڑے سبھی مستفیدین کی کوششوں کی تعریف کی ۔انھوں نے کہاکہ سال 2014 سے اب تک کایہ ایک قابل ذکرسفرہے اور دنیا کا سب سے بڑابرتاو تبدیلی پروگرام ہے ۔ انھوں نے سبھی انعام یافتہ گان کو اپنے گاوں میں صفائی اوراس کے طریقوں کو بہتربنانے میں اہم کرداراداکرنے کے لئے مبارکباد دی اور سبھی سے سووچھ بھارت مشن کے دوسرے دورمیں بھی اسی جذبے کے ساتھ کام کرنا جاری رکھنے پرزوردیا۔ جوکہ اوڈی ایف پلس کے بڑے نشانے پرمرکوز ہے ۔ جناب کٹاریہ نے کہاکہ اس مہم کے تئیں ہم جووسیع بیداری اورجوش دیکھ رہے اس سے اوڈی ایف پلس کا نشانہ بھی آسانی سے حاصل ہوجائے گا۔
اس موقع پرسووچھ بھارت دیوس 2020پرایک ڈاکومینٹری فلم اسکریننگ بھی کی گئی جس کے بعد سووچھ بھارت دیوس انعام تقسیم کئے گئے ۔
اس کے علاوہ سامودائک شوچالیہ ابھیان ( ایس ایس اے ) اور سووچھ سندرسامودائک شوچالیہ ( ایس ایس ایس ایس ) ابھیان پر ایک ای ۔کتاب بھی جاری کی گئی ۔ دیہی بھارت میں سووچھتاکی محفوظ سہولتوں کی رسائی میں سدھار کے لئے پچھلے ایک سال میں ان تمام مہموں کے تحت 50000سے زیادہ سامودائک شوچالیہ پریسروں ( سی ایچ سی ) کی تعمیر کی گئی ہے ۔گندگی مکت بھارت ( جی ایم بی ) چترکلا اور مضمون مقابلوں کے تحت 24.4لاکھ سے زیادہ طلباء نے حصہ لیا۔ جی ایم بی کے تحت 8.48لاکھ آئی ای سی پیغام اور بل بورڈ پرتصویروں کے ذریعہ ثبت کئے گئے ۔
سووچھ بھارت دیوس ایس بی ڈی 2020ای ۔ بک دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں ۔
)م ن۔ ۔ ع آ: )
U-6372
(Release ID: 1664330)
Visitor Counter : 210