قبائیلی امور کی وزارت

ٹرائیفڈ (ٹی آر آئی ا یف ای ڈی)، آئی آئی ٹی کانپور اور چھتیس گڑھ نے مل کر ’’قبائلیوں کے لیے تکنیکی پہل‘‘ کی ای – شروعات کی


’’قبائلیوں کے لیے تکنیکی پہل‘‘ سے قبائلی صنعتکاروں اور شہری منڈیوں کے درمیان فرق کم ہوجائے گا

Posted On: 13 OCT 2020 1:32PM by PIB Delhi

نئی دہلی،13 اکتوبر،      قبائلی امور کی وزارت سے وابستہ ٹرائیفڈ نے  چھتیس گڑھ ایم ایف پی فیڈریشن اور آئی آئی ٹی کانپور کے ساتھ مل کر آج ’’قبائلیوں کے لیے تکنیکی پہل‘‘ کی ای- شروعات کی۔ ڈرائیفڈ نے ای ایس ڈی پی پروگرام کے تحت چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کی وزارت (ایم ایس ایم ای) کے ساتھ مل کر ’قبائلیوں کے لیے تکنیکی پروگرام‘ کی شروعات کی جس کا مقصد قبائلیوں  کی زبردست ترقی ہے۔ اس پروگرام کے تحت ون دھن وکاس کیندروں (وی ڈی وی کے ایس) کے تحت  کام کرنے والے ایس ایچ جیز کے ذریعے صنعتکاری کی ترقی، سافٹ اسکل، آئی ٹی اور کاروبار کو فروغ دینے پر توجہ دی جائے گی۔ شروعات کی اس تقریب میں جو آن لائن منعقد کی گئی ٹرائیفڈ کے ایم ڈی جناب پرویر کرشنا، سی جی ایم ایف پی ایف ای ڈی کے مینیجنگ ڈائرکٹر جناب سنجے شکلا، پروفیسر انچارج انکیوبیٹر آئی آئی ٹی کانپور، پروفیسر امیتابھ بندوپادھیائے، ایف آئی آر ایس ٹی آئی آئی ٹی کانپور کے سی ای او ڈاکٹر نکھل اگروال اور ٹرائیفڈ، سی جی ایم ایف پی ایف ای ڈی اور آئی آئی ٹی کانپور کے افسران نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ تربیتی پروگرام کے فیض یافتگان بھی موجود تھے۔

تیسرہ اکتوبر سے 7 نومبر 2020 تک 6 ہفتے کی تربیت کے دوران ریاست چھتیس گڑھ کے تمام اضلاع کے ون دھن فیض یافتگان کو چھوٹی صنعتیں قائم کرنے، ان کے بندوبست اور طریقہ کار کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں تربیت دی جار ہی ہے۔ اس میں تربیت کے 30 دن شامل ہوں گے اور یہ 120 اجلاسوں پر مشتمل ہوگی۔ تربیت کا ماڈیول آئی آئی ٹی کانپور نے تیار کیا ہے اور اسے فیض یافتگان کے مابین مختلف طریقوں مثلاً آن لائن لیکچروں اور تربیت، آن لائن سرگرمیوں جیسے مختلف طریقوں سے  مرحلے والے طریقے پر پہنچایا جائے گا۔اس کے بعد رفتہ رفتہ کلاس میں آمنے سامنے ایک دوسرے سے رابطہ قائم کیا جائے گا، عملی مشقیں ہوں گی اور مختلف جگہوں کا دورہ کیا جائے۔

اس پروگرام کا مقصد قبائلیوں کی روایتی معلومات اور ہنرمندی کو فروغ دینا ہے اور اس میں برانڈنگ پیکیجنگ اور مارکیٹنگ صلاحیتوں کو شامل کرنا ہے تاکہ ون دھن کیندروں (وی ڈی وی کے) کے قیام کے ذریعے  منڈیوں کی مدد سے ان کی آمدنی کو زیادہ سے زیادہ بڑھایا جاسکے۔ ڈرائیفڈ نے اب تک 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ایک علاقے میں 1243 ون دھن کیندروں کی منظوری دی ہے جس میں 3.68 لاکھ قبائلی شامل ہیں۔

ایف آئی آر ایس ٹی آئی آئی ٹی کانپور کے سی ای او ڈاکٹر نکھل اگروال نے اپنی تقریر میں پروگرام میں شرکت کرنے والوں اور پروگرام کے فیض یافتگان کا خیر مقدم کیا۔

ٹرائیفڈ کے ایم ڈی جناب پرویر کرشنا نے کہا کہ ’’قبائلیوں کے لیے تکنیکی پہل‘‘ ایک بے مثال پروگرام ہے جس کا مقصد قبائلیوں کو آتم نربھر بنانا ہے۔ اور جس میں خاص توجہ قبائلی صنعتکاروں اور شہری مارکیٹوں کے فرق کو کم کرنے پر دی گئی ہے۔

سی جی ایم ایف پی ایف ای ڈی کے مینیجنگ ڈائرکٹر جناب سنجے شکلا نے  چھتیس گڑھ میں ایم ایف پی پروگرام کی  بے مثال کامیابی کا ذکر کیا اور بتایا کہ کس طرح یہ پروگرام اپنی قابل ستائش کوششوں کا علمبردار بن کر ابھرا ہے اور کس طرح سے اس کامیابی کے بعد ’’قبائلیوں کے لیے تکنیکی پہل‘‘ اگلا منطقی قدم ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ پچھلے چند مہینوں میں چھتیس گڑھ میں 46857 میٹرک ٹن چھوٹی جنگلاتی مصنوعات تیار کی ہیں جن کی قیمت 106.53 کروڑ روپئے ہے۔ چھتیس گڑھ کی حکومت ایم ایف پی اسکیم کے لیے ایم ایس پی پر عملدرآمد کے لیے اپنی پوری کوشش کر رہی ہے جس کے نتیجے میں تمام اضلاع میں خریداری کا سلسلہ کامیابی کے ساتھ چل رہا ہے۔ چھتیس گڑھ میں 866 خریداری مراکز ہیں اور ریاست نے  139 ون دھن کیندروں سے ون دھن ایس ایچ جیز کے وسیع نیٹ ورک کو مدد دی ہے۔ چلتے پھرتے  یونٹوں کے ذریعے گھر گھر سے چھوٹی جنگلاتی مصنوعات جمع کرنے کے اختراعی طریقوں سے ان چیزوں کی مالیت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

پروفیسر انچارج، انکیوبیٹر، آئی آئی ٹی کانپور، پروفیسر امیتابھ بندوپادھیائے نے  ہنرمندی کے فروغ کے پروگرام کے بارے میں بات کی جو آئی آئی ٹی کانپور کے ذریعے چلایا جائے گا۔ آئی آئی ٹی کانپور پور چھتیس گڑھ میں قبائلی نوجوانوں کے لیے ہنرمندی کے فروغ کا پروگرام چلائے گا جس سے یہ لوگ  ایم ایف پیز کے استعمال ذریعے اپنی مصنوعات کو تجارتی شکل دے کر اپنی صنعتوں کو فروغ دے سکیں گے۔

***************

م ن۔ اج ۔ ر ا   

U:6336      



(Release ID: 1664212) Visitor Counter : 162