بھارتی چناؤ کمیشن

اترپردیش اور اتراکھنڈ سے ریٹائر ہونے والے 11 ارکان کی سیٹوں کے لئے کونسل آف اسٹیٹس کے دوسالہ انتخابات

Posted On: 13 OCT 2020 12:27PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  13 اکتوبر 2020:  درج ذیل دوریاستوں سے منتخب ہونے والے راجیہ سبھا کے گیارہ ارکان کی مدت کار  درج ذیل تفصیل کے مطابق نومبر 2020 میں ان کے ریٹائر ہونے پر ختم ہوجائے گی:

 

نمیر شمار

ریاست کا نام

رکن کا نام

ریٹائر ہونے کی تاریخ

 

  1.  

اترپردیش

ڈاکٹر چندرپال سنگھ یادو

 

 

 

 

25.11.2020

 

 

  1.  

جاویدعلی خاں

  1.  

ارون سنگھ

  1.  

نیرج شیکھر

  1.  

پی ایل پنیا

  1.  

ہردیپ سنگھ پوری

  1.  

روی پرکاش ورما

  1.  

راجا رام

  1.  

رام  گوپال یادو

  1.  

ویر سنگھ

  1.  

اتراکھنڈ

راج ببر

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

الیکشن کمیشن نے درج ذیل پروگرام کے مطابق مذکورہ خالی جگہوں کو بھرنے کے لئے اترپردیش اوراتراکھنڈ میں کونسل آف اسٹیٹس کے دوسالہ انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے:

 

 

نمبرشمار

پروگرام

تاریخ اور دن

1

نوٹی فکیشن جاری کرنے کی تاریخ

20اکتوبر 2020 بروز منگل

2

نامزدگی کرانے کی آخری تاریخ

27 اکتوبر 2020 بروز منگل

3

نامزدگیوں کی جانچ

28 اکتوبر 2020 بروز بدھ

4

امیدواری واپس لینے کی آخری تاریخ

02 نومبر 2020 بروز پیر

5

پولنگ کی تاریخ

09 نومبر 2020 بروز پیر

6

 پولنگ کا وقت

صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک

7

ووٹوں کی گنتی

09 نومبر 2020 بروز پیر کوشام 5 بجے

8

وہ تاریخ ، جس سے قبل الیکشن مکمل کیا جائے گا

11 نومبر 2020 بروز بدھ

 

کمیشن نے ہدایت دی ہے کہ بیلٹ پیپر پر  ترجیح  (ترجیحات ) کی مارکنگ کے مقصدسے ریٹرننگ افسر کے ذریعہ  فراہم کرائے گئے مقررہ خصوصیات والے انٹیگریٹڈ وائلٹ رنگ کے اسکیچ پین کو   ہی استعمال کرنا ہو گا۔مذکورہ انتخابات میں کسی بھی صورت میں کوئی دیگر پین استعمال نہیں کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے متعلقہ چیف سکریٹری کو یہ ہدایت بھی دی ہے کہ انتخابات کے انتظامات  کرتے وقت کووڈ-19سے متعلق  کنٹینمنٹ  اقدامات  کی موجودہ  ہدایات پرعمل آوری کو یقینی بنانے کے لئے ریاست کے ایک سینئیر افسر کو تعینات کیا جائے۔

انتخابات کے پورے عمل کے دوران  سبھی کے عمل کرنے کے لئے خاص خاص رہنما خطوط :

1۔       انتخاب سے متعلق ہر ایک سرگرمی کے دوران  ہرایک شخص فیس ماسک پہنے گا۔

2۔       الیکشن کے مقصد کے لئےاستعمال کئے جانے والے ہال / کمرے / احاطے میں داخل ہوتے  وقت  :

الف۔     سبھی لوگوں کی تھرمل اسکیننگ کرائی جائے گی۔

ب۔       تمام مقامات پرسینی ٹائزر دستیاب کرایا جائے گا۔

3۔       ریاستی حکومت اور  وزارت داخلہ کے موجودہ کووڈ-19 رہنما خطوط کے مطابق  سوشل ڈسٹینسنگ  پرعمل کرنا ہوگا۔

کووڈ-19 کے دوران انتخابات کے انعقاد کے لئے جن رہنما خطوط پر سختی سے عمل کیاجائے گا ، ان کے لئے لنک:

- https://eci.gov.in/files/file/12167-broad-guidelines-for-conduct-of-general-electionbye-election-during-covid-19/

کے تحت  کمیشن کی ویب سائٹ پردستیاب رہنماخطوط دیکھیں۔

اس کےعلاوہ کمیشن نے متعلقہ چیف الیکٹورل افسروں کو متعلقہ   ریاستوںمیں  الیکشن کے مشاہد کے طور پر تعینات کیا ہے۔

*************

 

  م ن۔اگ ۔رم

(13-10-2020)

U- 6325


(Release ID: 1663974) Visitor Counter : 148