قبائیلی امور کی وزارت

ٹرائیفیڈ چھتیس گڑھ ایم ایف پی فیڈریشن اور آئی آئی ٹی، کانپور کے اشتراک سے کل ’’ٹیک فار ٹرائبلس انیشیٹیو‘‘ کا آغاز کرے گا


’’ٹیک فار ٹرائبلس‘‘ – وَن دھن –ای ایس ڈی پی ٹریننگ پروگرام کو ایس ایم ایم ای نے اپنی ای ایس ڈی پی اسکیم کے تحت منظوری دی ہے

Posted On: 12 OCT 2020 4:15PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  12 /اکتوبر 2020 ۔ قبائلی امور کا ماتحت ادارہ ٹرائیفیڈ (ٹی آر آئی ایف ای ڈی)، چھتیس گڑھ ایم ایف پی فیڈریشن اور آئی آئی ٹی، کانپور کے اشتراک سے کل ٹیک فار ٹرائبلس انیشیٹیو  کا آغاز کرے گا۔ وَندھن قبائلی مستفیدین کو اعلیٰ درجے کی ٹریننگ دستیاب کرانے کے لئے ٹرائیفیڈ نے ایم ایس ایم ای کے ساتھ اس کی ای ایس ڈی پی اسکیم کے توسط سے، اشتراک کیا ہے، تاکہ وَن دھن قبائلی مستفیدین کی ہنرمندی کو اَپ گریڈ کیا جاسکے اور صنعت سازی سے متعلق ان کی صلاحیت سازی کی جاسکے، تاکہ وہ اپنی پائیدار کمپنیاں قائم کرسکیں۔ ’’ٹیک فار ٹرائبلس‘‘ نامی پروگرام کا مقصد قبائلیوں کی جامع ترقی ہے، جس میں خاص طور پر صنعت سازی سے متعلق ترقی، سافٹ اسکلس، آئی ٹی اور وَن دھن کیندروں (وی ڈی وی کے) کے ذریعے ایس ایچ جی کے توسط سے کاروباری ترقیاتی پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔

اس پہل کے تحت ٹرائیفیڈ نے معروف قومی اداروں کے ساتھ معاہدہ کیا ہے، جن میں آئی آئی ٹی کانپور، آرٹ آف لیونگ، بنگلور، ٹی آئی ایس ایس، ممبئی، کے آئی ایس ایس، بھبنیشور، وویکانند کیندر، تمل ناڈو اور سریجن (ایس آر آئی جے اے این)، راجستھان شامل ہیں۔ اس معاہدے کا مقصد چھتیس گڑھ، کیرالہ، کرناٹک، مہاراشٹر، اوڈیشہ، تمل ناڈو اور راجستھان ریاستوں میں وَن دھن – ای ایس ڈی پی ٹریننگ پروگراموں کا اہتمام کرنا ہے۔ ٹیک فار ٹرائبلس بھارت کے قبائلیوں کو ’’آتم نربھر‘‘ بنانے کا ایک منفرد پروگرام ہے، جس کا خصوصی مقصد قبائلی صنعت کاروں اور شہری بازاروں کے درمیان کی خلیج کو پاٹنا ہے۔

مستفیدین کو چھ ہفتوں کے دوران، 30 دنوں پر مشتمل پروگرام سے گزرنا ہوگا، جو 120 سیشن پر مشتمل ہوگا۔ یہ ٹریننگ ابتداءً 12 اکتوبر سے 7 نومبر 2020 تک دی جائے گی، جس میں چھتیس گڑھ کے سبھی اضلاع کے وَن دھن مستفیدین کو مائیکرو- انٹرپرائز کے قیام، بندوبست اور اس کے کام کرنے کے طور طریقوں سے متعلق مختلف پہلوؤں کی ٹریننگ دی جائے گی۔ آئی آئی ٹی، کانپور کے ذریعے تیار کردہ ٹریننگ ماڈیول کی تقسیم مستفیدین کے درمیان متعدد طریقوں سے مرحلہ وار طریقے پر کی جائے گی۔ ان طریقوں میں آن لائن لیکچر اور ٹریننگ، آن لائن سرگرمیاں اور دھیرے دھیرے کلاس روم میں بالمشافہ تبادلہ خیال، پریکٹیکل، آن سائٹ وزٹ اور ایکسپوزر وزٹ شامل ہیں۔

اس ٹریننگ میں مینوفیکچرنگ کے بہترین طور طریقوں پر مشتمل آن سائٹ ڈیمو کے توسط سے ایکسپوزر، ٹوٹل کوالٹی، صفائی ستھرائی اور مارکیٹ میں اپنائے جانے والے معیارات شامل ہیں۔ اس کا متوقع نتیجہ یہ ہوگا کہ کامیاب اور پراعتماد قبائلی صنعت کار بہترین مصنوعات کے ساتھ بازار میں مسابقت کرسکیں گے۔

آئی آئی ٹی، کانپور، قبائلی نوجوانوں کے لئے چھتیس گڑھ اور کیرالہ میں فروغ ہنرمندی سے متعلق پروگرام کا اہتمام کرے گا، تاکہ این ایف پی کا استعمال کرتے ہوئے پروڈکٹ کمرشیلائزیشن کے ذریعے اپنی کمپنی قائم کرنے میں ان کی مدد کی جاسکے۔ یہ پروگرام پائیدار صنعت کاری کے لئے ترقی کے تین خصوصی پہلوؤں پر مشتمل ہوگا، جنھیں تین ستون خیال کیا جاسکتا ہے۔ یہ تین ستون ہیں – انگیجمنٹ، صلاحیت سازی اور مارکیٹ روابط۔ اس سے قبائلی صنعتوں کے کمرشیلائزیشن کی راہ ہموار ہوگی۔

 

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 6302

12.10.2020



(Release ID: 1663902) Visitor Counter : 155