نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ کی کووڈ-19 کی جانچ منفی آئی، جلد ہی معمول کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کی توقع

Posted On: 12 OCT 2020 4:57PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  12 /اکتوبر 2020 ۔ نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو کی کووڈ-19 کی جانچ آج منفی آئی۔ 29 ستمبر 2020 کو کووڈ-19 سے متاثر پائے جانے کے بعد وہ ہوم کوارنٹائن میں تھے۔

آج ایمس کی ایک میڈیکل ٹیم کے ذریعے آر ٹی- پی سی آر ٹیسٹ کئے جانے کے بعد، نائب صدر جمہوریہ اور ان کی اہلیہ محترمہ اوشا نائیڈو، دونوں کی کووڈ-19 کی جانچ منفی آئی۔

جناب نائیڈو کی صحت اچھی ہے اور توقع ہے کہ وہ ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق معمول کی سرگرمیاں جلد ہی انجام دینے لگیں گے۔ انھوں نے، ان کے لئے دعائے صحت کرنے والے سبھی لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

 

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 6299

 


(Release ID: 1663804) Visitor Counter : 134