صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 60 لاکھ کے نشان سے تجاوز کر گئی


مسلسل آٹھ دنوں میں 1000 سے کم اموات درج کی گئیں

روبہ صحت ہونے والے کل افراد میں سے نصف سے زائد کا تعلق سب سے زیادہ مریضوں والی پانچ سرکردہ ریاستوں سے ہے

Posted On: 11 OCT 2020 11:35AM by PIB Delhi

بھارت نے آج مزید ایک اونچائی کو عبور کر لیا ہے۔ روبہ صحت ہونے والوں کی مجموعی تعداد 60 لاکھ کے نشان سے تجاوز (6077976) کر چکی ہے۔

روزانہ بڑی تعداد میں کووِڈ مریضوں کے شفایاب ہونے کے ساتھ ہی، بھارت میں بڑی تعداد میں یومیہ صحتیابی کا مستحکم رجحان قائم ہے۔ ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 89154 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

WhatsApp Image 2020-10-11 at 10.30.05 AM.jpeg

 

ملک گیر سطح پر افزوں طبی بنیادی ڈھانچے، ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ نافذ کیے گئے مرکز کے معیاری معالجاتی پروٹوکول، اور ڈاکٹروں، نیم طبی عملے اور ہراول دستے کے صحتی کارکنان کی جانفشانی اور عہدبستگی کے نتیجے میں یومیہ اموات کی تعداد میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے اور روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔

گذشتہ آٹھ دنوں میں، ہوئی اموات کی تعداد 1000 سے کم ہے۔ ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 918 اموات واقع ہوئیں۔

WhatsApp Image 2020-10-11 at 10.29.29 AM.jpeg

بھارت میں سرگرم معاملات کی تعداد 867496 ہے۔ سرگرم مریضوں کی تعداد گذشتہ تین دنوں میں مائل بہ انحتاط ہوتے ہوئے 8 لاکھ سے کم رہی ہے۔

WhatsApp Image 2020-10-11 at 10.30.06 AM.jpeg

قومی صحتیابی کی شرح مزید بہتری سے ہمکنار ہوکر 86.17 فیصد ہوگئی ہے۔

صحتیابی میں اضافے کے ساتھ ہی، بھارت نے سب سے زیادہ صحتیابی کے معاملے میں اپنی اعلیٰ گلوبل پوزیشن کو برقرار رکھا ہے۔

سب سے زیادہ کووِڈ معاملات کی حامل سرکردہ پانچ ریاستیں (61 فیصد سرگرم معاملات) بھی مجموعی صحتیابی کی تعداد میں نصف سے زائد (54.3فیصد) کا تعاون دے رہی ہیں۔

WhatsApp Image 2020-10-11 at 10.32.48 AM.jpeg

80 فیصد صحتیابی کے نئے معاملات دس ریاستوں یعنی مہاراشٹر، کرناٹک، کیرالا، آندھرا پردیش، تمل ناڈو، اترپردیش، اڈیشہ، مغربی بنگال، دہلی اور چھتیس گڑھ میں درج کیے گئے۔

26000 سے زائد نئے روبہ صحت ہوئے مریضوں کے ساتھ مہاراشٹر سرفہرست ہے۔

WhatsApp Image 2020-10-11 at 10.29.25 AM.jpeg

 

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 74383 نئے معاملات درج کیے گئے۔

80 فیصد نئے معاملات 10 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں درج کیے گئے۔ کیرالا میں سب سے زیادہ نئے معاملات درج کیے گئے، اس کے بعد مہاراشٹر کا نمبر ہے۔ مجموعی نئے معاملات میں سے 11000 معاملات ان دو ریاستوں میں ہیں۔

WhatsApp Image 2020-10-11 at 10.29.24 AM.jpeg

 

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 918 اموات درج کی گئیں۔ 84 فیصد اموات 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام میں درج کی گئیں۔

308 اموات کے ساتھ، کل مہاراشٹر میں مجموعی اموات کی 33 فیصد رہی، 102 اموات کے ساتھ ریاست کرناٹک دوسرے نمبر پر رہی۔

WhatsApp Image 2020-10-11 at 10.29.22 AM.jpeg

 

****

م ن۔ ا ب ن

U:6274



(Release ID: 1663508) Visitor Counter : 142