سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
بھارت مالا پری یوجنا کے تحت 291 کلو میٹر طویل سڑکوں کی تعمیرات کا کام انجام دیا گیا؛ 12413 کلو میٹر طویل سڑک تعمیرات کے 322 پروجیکٹوں کو منظوری
Posted On:
11 OCT 2020 9:39AM by PIB Delhi
نئی دہلی، 11 اکتوبر، 2020: بھارت مالا پری یوجنا کے تحت، اگست 2020 تک، 12413 کلو میٹر کی طوالت کے حامل مجموعی طور پر 322 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ، اس پروجیکٹ کے تحت، اسی مدت تک، 2921 کلو میٹر طویل سڑکوں کی تعمیر کا کام بھی انجام دیا گیا۔
سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت نے قومی شاہراہوں کے نیٹ ورک کا تفصیلی جائزہ لیا اور 535000 کروڑ روپئے کے تخمینہ پر 34800 کلو میٹر طویل سڑکوں (جس میں 10000 کلو میٹر طویل بقایا این ایچ ڈی پی اسٹریچز بھی شامل ہے) کی تعمیرات کے سلسلے میں بھارت مالا پری یوجنا کے پہلے مرحلے کے لئے مجموعی سرمایہ کاری کی منظوری دی۔
بھارت مالا پری یوجنا شاہراہوں کے شعبہ کا ایک جامع پروگرام ہے جو اقتصادی گلیاروں کی ترقی، بین گلیاروں اور فیڈر راستوں، قومی گلیارہ اہلیت میں بہتری، سرحدی اور بین الاقوامی رابطہ کاری کے لئے سڑکوں کی تعمیر، ساحلی اور بندرگاہ کی رابطہ کاری کے لئے سڑکوں کی تعمیر اور گرین فیلڈ ایکسپریس وے جیسے مؤثر کاموں کے ذریعہ اہم بنیادی ڈھانچہ فاصلوں کو پر کرکے مال بردار اور مسافردار گاڑیوں کی نقل و حمل کی اہلیت کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
****
م ن۔ ا ب ن
U:6273
(Release ID: 1663482)
Visitor Counter : 226
Read this release in:
Assamese
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam