وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے آج جے پرکاش نارائن کے یوم پیدائش کے موقع پر سرنگوں ہوکر انہیں خراج عقیدت پیش کیا


وزیر اعظم نے آج ناناجی دیشمکھ کے یوم پیدائش کے موقع پر سرنگوں ہوکر انہیں خراج عقیدت پیش کیا

Posted On: 11 OCT 2020 9:29AM by PIB Delhi

نئی دہلی، 11 اکتوبر 2020: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے لوک نائک جے پرکاش نارائن اور نانا جی دیشمکھ کے یوم پیدائش کے موقع پر سرنگوں ہوکر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ، ’’میں لوک نائک جے پرکاش کے یوم پیدائش کے موقع پر ان کے سامنے اپنا سر عقیدت کے ساتھ جھکاتا ہوں۔ وہ بھارت کی جنگ آزادی میں اس وقت بہادری کے ساتھ لڑے جب ہمارے جمہوری اقدار پر حملہ کیا جا رہا تھا، انہوں نے ان اقدار کے تحفظ کے لئے ایک بڑی عوامی تحریک کی قیادت کی۔ ان کے لئے، ملک کے مفاد اور عوامی فلاح و بہبود سے بالاتر کچھ نہیں تھا۔‘‘

عظیم ناناجی دیشمکھ لوک نائک جے پرکاش کے سچے عقیدت مندوں میں سے ایک تھے۔ انہوں نے جے پرکاش کے افکار و خیالات کو عام کرنے کے لئے بغیر تھکے کام کیا۔ دیہی ترقیات کے تئیں ان کے ذریعہ کیے گئے کاموں سے ہمیں حوصلہ ملتا ہے۔ ہم بھارت رتن ناناجی دیشمکھ کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر یاد کرتے ہیں۔

بھارت کو اس بات پر فخر ہے کہ لوک نائک جے پرکاش اور ناناجی دیشمکھ جیسی اساطیری شخصیات اس سرزمین پر پیدا ہوئیں۔ آج کا دن، ہمارے ملک کے لئے دیکھے گئے ان شخصیات کے خواب کی تکمیل کے تئیں خود کو ازسرنو طور پر وقف کرنے کا ہے۔

 

****

م ن۔ ا ب ن

U:6272

 

 


(Release ID: 1663476) Visitor Counter : 94