بھارتی چناؤ کمیشن
ہندوستان کے انتخابی کمیشن نے سیاسی پارٹیوں کے اندراج کے لئے عوامی نوٹس ٹائم مدت میں راحت دی ہے
Posted On:
09 OCT 2020 10:59AM by PIB Delhi
نئی دہلی ،9 ؍اکتوبر:ہندوستان کے انتخابی کمیشن نے ایک راحت فراہم کی ہے اوران پارٹیوں کے لئے نوٹس کی مدت کو 30روز سے 7روز کردیاہے جنھوں نے 7اکتوبر ، 2020یا اس سے قبل تک اپنے پبلک نوٹس شائع کردیئے ہیں ۔7اکتوبر ، 2020سے قبل ، ان تمام پارٹیوں کے لئے ، جن میں وہ پارٹیاں بھی شامل ہیں جنھوں نے 7دن سے کم عرصے میں اپنے پبلک نوٹس پہلے ہی شائع کردیئے ہیں ، اعتراض کرنے کی گنجائش 10اکتوبر ، 2020کو شام ساڑھے پانچ بجے تک کی رکھی گئی ہے یاپھر اصل میں فراہم کردہ 30دن کی مدت کے خاتمے تک وہ اعتراض داخل کرسکتے ہیں ۔ البتہ اعتراض داخل کرنے کے لئے کارروائی ، ان دونوں میں جوبھی پہلے ہوا،س کے مطابق کی جائے گی ۔
انتخابی کمیشن کے ذریعہ 25ستمبر ، 2020کو بہارکی قانون ساز اسمبلی ، 2020کے لئے عام انتخابات کااعلان کرنے کے بعد سے کمیشن کے علم میں یہ بات لائی گئی کہ کووڈ 19کے تناظرمیں جاری پابندیوں کے مدنظراندراج کے لئے درخواستوں کو پوراکرنا اور انھیں جمع کرنے میں تاخیرہورہی ہے۔ جس کے باعث سیاسی پارٹی کے طورپر اندراج میں بھی تاخیرہورہی ہے ۔ لہذا اس معاملے کے تمام پہلوؤں پر غورکرنے کے بعد کمیشن نے پبلک نوٹس ٹائم پیرئیڈ میں راحت فراہم کی ۔ یہ راحت ریاست بہارکی قانون سازاسمبلی کے عام انتخابات کے لئے تیسرے مرحلے کے لئے نامزدگیوں کی آخری تاریخ یعنی 20اکتوبر ،2020تک جاری رہے گی ۔
یہ بات قابل ذکرہے کہ سیاسی پارٹیوں کے اندراج عوامی نمائندگی کے قانون 1951کی دفعہ 29اے کی گنجائشوں کے مطابق کئے جاتے ہیں ۔ اس دفعہ کے تحت جو پارٹیاں کمیشن میں اندراج کے لئے درخواست دیتی ہیں انھیں کمیشن میں پارٹی کی تشکیل کے بعد 30دن کے اندراندرکمیشن میں ایک درخواست دینی پڑتی ہے جس پر کہ عوامی نمائندگی کے قانون 1951کی دفع 29اے اور آئین کی دفعہ 324کے ذریعہ کمیشن کو فراہم کردہ اختیارات کے ذریعہ پہلے سے مذکور رہنماخطوط کے مطابق کارروائی کی جاتی ہے ۔ موجودہ رہنما خطوط کے مطابق درخواست کنندہ کو قومی پیمانے کے دوروزناموں نیز دومقامی روزناموں میں مجوزہ پارٹی کا نام شائع کرنا ہوتاہے ۔ اس طرح کی اشاعت کے بعد 30دن کے اندراندرپارٹی کے مجوزہ اندراج سے متعلق اگرکوئی اعتراض ہوتاہے تواسے کمیشن میں داخل کیاجاسکتاہے ۔ اس طرح کے اشاعتی نوٹس کو کمیشن کی ویب سائٹ پربھی دیکھاجاسکتاہے ۔
***************
)م ن۔ اع۔ ع آ:)
U-6218
(Release ID: 1662992)
Visitor Counter : 236