سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت  میں معذوری سے  متاثرہ افراد کے تفویض اختیارات کا محکمہ (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی ) ،  آسٹریلیا میں میلبورن کی یونیورسٹی کے ساتھ شراکتداری میں  ’ذہنی صحت -کووڈ19سے آگے ‘ کے موضوع پر کل ایک بین الاقوامی کانفرنس منعقد کرے گا

Posted On: 07 OCT 2020 3:30PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  08 اکتوبر 2020: سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت  میں معذوری سے  متاثرہ افراد کے تفویض اختیارات کا محکمہ (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی ) ،  آسٹریلیا میں میلبورن کی یونیورسٹی کے ساتھ شراکتداری میں  ’ذہنی صحت -کووڈ19سے آگے ‘ کے موضوع پر، کل ویڈیو کانفرنسنگ  کے ذریعہ ،ایک بین الاقوامی کانفرنس منعقد کرے گا(8اکتوبر 2020 )۔اس کانفرنس کا افتتاح سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کے مرکز ی وزیر ڈاکٹر تھاور چند گہلوت کریں گے نیز آسٹریلیا – انڈیا انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر پروفیسر گریگ جیفری  ان کے ساتھ معاون  صدرنشین ہوں گے۔اس کانفرنس میں  نئی دلی میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر بھی شرکت کریں گے ۔

ویڈیو کانفرنسنگ  کے ذریعہ اس کانفرنس میں ذہنی صحت بازآبادکاری، خاص طور پر کووڈ 19 وبا کے باعث پیداشدہ صورتحال کے تناظر میں ، مختلف معاملات پرتبادلہ خیال کیاجائے گا۔ہندوستان اور آسٹریلیا کے ماہرین، ہراول دستے کے غیر صحت ورکروں  ،کثیرثقافتی ذہنی صحت ، ذہنی صحت کو برقراررکھنے ، گھر سے کام کرنے ،خودکشی اور ہندوستان میں منسلک ذرائع ابلاغ کی رپورٹنگ ، ہندوستان اور آسٹریلیا میں ذہنی صحت اور انسانی حقوق  ،معذوری سے متاثر افراد میں ذہنی صحت کی برقراری  قائم رکھنے کےطور طریقوں  وغیرہ جیسے معاملات پرتبادلہ خیال کریں  گے۔

حکومت ہند میں ،معذوری سے متاثر افراد کے تفویض اختیارات کا محکمے نے ،نومبر 2019  میں  ،معذوری کے شعبے میں ،آسٹریلیا کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پردستخط کئے تھے۔مذکورہ بالا کانفرنس  اسی مفاہمت نامے کے تحت ایک مشترکہ اقدام کے طورپر منعقدکی جارہی ہے۔کانفرنس کا لائیو اسٹریم  محکمے کے یوٹیوب چینل پردستیاب ہوگا  https://youtu.be/GcNKczaqVsQ

*************

  م ن۔اع ۔رم

U- 6181



(Release ID: 1662650) Visitor Counter : 156