مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
قرض کی درخواستوں کو وصول کرنے اور ان کی منظوری کے عمل کو آسان بنانے کے لئے پی ایم سوا ندھی اور ایس بی آئی کے درمیان اے پی آئی کا مربوط پورٹل لانچ کیاگیا
پی ایم سوا ندھی اسکیم کے تحت اب تک 20.50لاکھ قرض کی درخواستیں موصول ہوئیں-7.85لاکھ قرض منظور کئے گئے
Posted On:
07 OCT 2020 11:08AM by PIB Delhi
وزیر اعظم کی ریڑھی پٹری والوں سے متعلق آتم نر بھر ندھی (پی ایم-سوا ندھی)اسکیم کے ایک حصے کے طورپر ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے سیکریٹری جناب دُرگا شنکر مشرا نے پی ایم- سواندھی پورٹل اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا(ایس بی آئی)پورٹل کے درمیان مربوط کرنے کے لئے ایپلی کیشن پروگرام اِنٹرفیس(اے پی آئی)لانچ کیا ہے۔یہ اے پی آئی دونوں پورٹلوں یعنی پی ایم- سواندھی پورٹل اور ایس بی آئی کے ای-مُدرا پورٹل کے درمیان محفوظ ماحول میں اعدادو شمار کے بلارُکاوٹ تبادلے میں سہولت پیدا کرے گا اور قرض کی منظوری اور فراہمی کے عمل میں تیزی لائے گا، جس سے ریڑھی پٹری والوں کو اسکیم کے تحت کام کرنے کی پونجی کے لئے قرض حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ وزارت دوسرے بینکوں کے ساتھ بھی اسی طرح مربوط کرنے کے امکان تلاش کررہی ہے اور اس کے لئے مشاورتی میٹنگ جلد ہی منعقد کی جائے گی۔
وزارت پی ایم-سوا ندھی اسکیم یکم جون 2020ء سے نافذ کررہی ہے، جس کا مقصد ریڑھی پٹری والوں کو کام کے لئے قرض کے طورپر پونجی فراہم کرنا ہے ، تاکہ وہ اپنی روزی روٹی کمانے کا کام پھر سے شروع کرسکے، جو کووڈ-19لاک ڈاؤن کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔اس اسکیم کے تحت شہری علاقوں اور آس پاس کے نیم شہری و دیہی علاقوں میں 24 مارچ 2020ء سے پہلے ریڑھی پٹری لگانے والے 50 لاکھ سے زیادہ خوانچہ فروشوں کو فائدہ فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیاگیا ہے۔اسکیم کے تحت ریڑھی پٹری والے 10ہزار روپے تک کا قرض حاصل کرسکتے ہیں، جو ایک سال کی مدت میں ماہانہ قسطوں میں ادا کیا جاسکتا ہے۔قرض کی وقت پر ؍جلد ادائیگی کرنے پر فیض کنندگان کو سات فیصد سالانہ کی سود کی سبسڈی دی جائے گی، جو سہ ماہی بنیاد پر براہ راست ان کے کھاتوں میں ڈی بی ٹی کے ذریعے منتقل کی جائے گی۔قرض جلد ادا کرنے پر کوئی جرمانہ نہیں دینا ہوگا۔یہ اسکیم کیش بیک مراعات کے ساتھ ، جو 1200سالانہ تک ہوسکتی ہیں، ڈیجیٹل لین دین کو فروغ دے گی۔ریڑھی پٹری والے وقت؍وقت سے پہلے قرض کی ادائیگی کرکے اپنی قرض کی حد میں اضافہ حاصل کرسکتے ہیں اور اس سہولت کو استعمال کرکے اقتصادی ترقی حاصل کرنے کی اپنی امنگوں کو پورا کرسکتے ہیں۔
6اکتوبر 2020ء تک پی ایم-سوا ندھی اسکیم کے تحت قرض کے لئے 20.50لاکھ درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔ان میں سے 7.85لاکھ قرضوں کو منظوری دی جاچکی ہے اور 2.40لاکھ قرض تقسیم کئے جاچکے ہیں۔
********
م ن۔وا۔ن ع
(U: 6176)
(Release ID: 1662627)
Visitor Counter : 196
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Assamese
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam