سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
گڈکری نے پڈوچیری میں قومی شاہراہ 45 اے پر سڑک پر پل کو قوم کے نام وقف کیا
اس پروجیکٹ سے مقامی آبادی کی دیرینہ ضرورت پوری ہوگی
प्रविष्टि तिथि:
07 OCT 2020 2:14PM by PIB Delhi
نئی دہلی،07 اکتوبر ،2020 /سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے پڈو چیری میں آج اروم پارتھا پورم میں قومی شاہراہ 45 اے پر ریلوے فاٹک پر ایک کلو میٹر طویل ایک پل کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے قوم کے نام وقف کیا۔ سڑک کے اوپر یہ پل 35 کروڑ روپے کی مالیت سے تعمیر کیا گیا ہے جس سے پڈو چیری خاص طور پر ویلیانور ، اریور ، کندامنگلم ، مناویلی، گوری میڈو، اروویل اور اریئن کپمّم علاقوں کی طویل عرصے سے جاری ضرورتیں پوری ہوں گی۔ اس تقریب میں مرکز کے زیر انتظام علاقے ، پڈو چیری کی لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر کرن بیدی اور آر ٹئ ایچ کے مرکزی وزیر مملکت ریٹائرڈ جنرل ڈاکٹر وی کے سنگھ ، مرکز کے زیر انتظام علاقے کے وزرا ، پارلیمنٹ کے ارکان ، ممبران اسمبلی اور مرکز و ریاست کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

اس موقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب گڈکری نے کہا کہ اس پروجیکٹ سے عوام کو ٹریفک کے ہجوم سے نجات ملے گی، وقت اور ایندھن کی بچت ہوگی، محفوظ طریقے سے آنے جانے میں مدد ملے گی، آلودگی میں کمی ہوگی، ریلوے پھاٹک بند رہے گا اور ریلوے گاڑیوں کی آمدو رفت میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ 45 کی چار لینوں سے پڈو چیری کوکرائیکل بندرگاہ اور ای سی آر سڑک کے ساتھ بلارکاوٹ کنکٹیویٹی فراہم ہوگی، جو کنیا کماری تک جا رہی ہے۔ اس سے زراعت اور ماہی گیری کو بھی رفتار ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈو چیری میں پچھلے چھ سال کے دوران قومی شاہراہ کی تعمیر پر 70 کروڑ روپے خرچ کیے گیے ہیں۔ انہوں نے تمل ناڈو – پڈو چیری رابطے کے لیے تقریباً 11 ہزار کروڑ روپے کے لیے 287 کلو میٹر کی پٹی میں جاری کام کے بارے میں بتایا۔ ان میں قومی شاہراہ 332 اے کامہابلی پورم سے مُگئی یور سیکشن ، قومی شاہراہ 332 اے کا مگئی یور سے مرکلم سیکشن ، قومی شاہراہ 45اے کا ویلپپورم سے پڈو چیری سیکشن ، قومی شاہراہ 45 اے کا پونڈیان کپم سے ستنا تا پورم اور قومی شاہراہ 45 اے کا ستناتاپورم سے ناگاپٹینم سیکشن شامل ہے۔
ایم او ایس – آر ٹی ایچ جنرل (ریٹائرڈ) ڈاکٹر وی کے سنگھ نے کہا کہ وزارت پڈو چیری کو تمل ناڈو اور ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ پوری طرح جوڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ مداگدی پیٹ کی ریاستی سرحد ارییور گاؤں تک آٹھ کلومیٹر طویل سڑک کو مستحکم بنانے کا کام کیا جا رہا ہے جس پر 9 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی اور امید ہے کہ یہ آئندہ دسمبر میں مکمل ہو جائے گا۔
مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈو چیری کی لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر کرن بیدی نے مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لوگوں کی امنگوں کو پورا کرنے پر مرکزی حکومت کی ستائش کی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ پروجیکٹوں میں تاخیر کے سبب لاگت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے پی ڈبلیو ڈی افسران سمیت سڑک تعمیر کے انجینئروں کے لیے ریفریشر کورسز کی تجویز رکھی۔
پڈو چیری کے وزیراعلیٰ جناب وی نارائن سوامی اور تعمیرات عامہ کے وزیر جناب اے نمسی وائم نے بھی اس تقریب سے خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
U –6166
(रिलीज़ आईडी: 1662591)
आगंतुक पटल : 191