پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

مرکزی وزیردھرمیندرپردھان نے 42سی این جی اسٹیشن اور3سٹی گیٹ اسٹیشن کمیونٹی


کے خدمات کے لئے وقف کئے

گیس کے  بنیادی ڈھانچے میں  60  بلین ڈالرکی سرمایہ کاری کی جاری ہے :جناب پردھان

وزیر نے سی جی ڈی اداروں سے مطالبہ کی کہ وہ جامع توانائی خوردہ فروشوں میں ترقی کریں  

Posted On: 06 OCT 2020 2:06PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،6اکتوبر: پیٹرولیم ، قدرتی گیس اورفولاد کے وزیرجناب دھرمیندرپردھان نے مختلف علاقوں میں ماحولیات دوست کمپریسڈ نیچرل گیس ( سی این جی ) کی پہنچ کو  وسعت دیتے ہوئے آج 42سی این جی اسٹیشنوں اور ٹورینٹ گیس کے 3سٹی گیٹ اسٹیشن کو قوم کی خدمت کے لئے وقف کیا۔ وزیرموصوف کے پروگرام کےدوران سبھی سی این جی اسٹیشن اور سٹی گیٹ اسٹیشن ویڈیوکانفرنس کے توسط سے جڑے ہوئے تھے ۔

 

ab-1.jpg

ٹورینٹ گیس کے پاس 7ریاستوں اور ایک مرکزکے زیرانتظام علاقے کے 32اضلاع میں سٹی گیس تقسیم نیٹ ورک بچھانے کا اختیارحاصل ہے ۔ یہ سی این جی اسٹیشن مختلف ریاستوں میں قائم ہیں ، جن میں اترپردیش میں 14، مہاراشٹرمیں 8، گجرات میں 6اورتلنگانہ اورراجستھان میں 5-5 اسٹیشن شامل ہیں ۔

اس موقع پرجناب پردھان نے سبھی سی جی ڈی ایجنسیوں سے جامع توانائی ریٹیلرکو فروغ دینے کی اپیل کی ۔ انھوں نے کہاکہ سرکارکاعزم ہے کہ صارفین کو اپنے عمل کی صلاحیت اور ایندھن کے متبادل کے مطابق خوردہ آوٹ لیٹ سے کسی بھی طرح کا ایندھن خریدنے میں اہل ہوناچاہیئے چاہے وہ پیٹرول ، ڈیزل ، سی این جی ، ایل این جی یا الیکٹرک چارجنگ ہو۔ انھوں نے یہ بھی کہاکہ سرکارموبائل ڈسپینسرسے ایندھن کی سپلائی کرناچاہتی ہے تاکہ صارفین کو ان کے گھرپرایندھن مل سکے ۔ وزیرموصوف نے کہاکہ بیٹری سویپنگ سہولتوں کو وسیع کرنے کے لئے ہی حکمت عملی تیارکی جارہی ہے ۔ وزیرموصوف نے لین دین کے ہرمعاملے میں بڑے پیمانے پرڈیجیٹل خدمات اپنانے پربھی زوردیا۔

 

ab-2.jpg

جناب پردھان نے کہاکہ ہندوستان آنے والے سالوں میں دنیا کا سب سے بڑاتوانائی کھپت  کرنے والا ملک بن جائے گا ۔ انھوں نے کہاکہ بھارت میں سی جی ڈی نیٹ ورک کا فروغ 2030کے لئے سی اوپی -21آب وہوامیں تبدیلی کے نشانوں کو حاصل کرنے کے لئے ہمارے معززوزیراعظم کے خواب کے مطابق ہے ۔شمسی توانائی شعبے میں ہندوستان پہلے رول ماڈل بن چکاہے ۔ جناب پردھان نے کہاکہ تقریبا60بلین ڈالرکی سرمایہ کاری جو 4لاکھ کروڑروپے سے زیادہ ہے گیس پرمبنی بنیادی ڈھانچے کے تحت کی جارہی ہے ۔ جس میں پائپ لائن ، ٹرمنل ، گیس شعبے شامل ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ ملک گیس پرمبنی اقتصادی صورتحال کی جانب بڑھ رہاہے جو نہ صرف صاف ستھرااورکارگرایندھن ہے بلکہ درآمدکئے گئے کچے تیل پرملک کے انحصارکو کم کرنے میں بھی مدد کرے گا۔ جناب پردھان نے سی جی ڈی کمپنیوں کو زرعی باقیات ،جنگل کی  پیداوار، شہرکے کچرے اورغبارکا استعمال کرتے ہوئے کمپوزٹ بائیو گیس کی پیداوارکرنے کے لئے بائیوماس پرمبنی پلانٹس میں سرمایہ کاری کرنے کی اپیل کی ۔ انھوں نے کہاکہ اس طرح کے 500پلانٹس پہلے ہی قائم کئے جارہے ہیں اورایسے 5000پلانٹس قائم کرنے کا نشانہ ہے ۔ انھوں نے کہاکہ عالمی وباء کے دوران ہمارے کوروناجانبازوں نے خطرات کو بھانپتے ہوئے صارفین کو وقت پران کے گھرمیں گیس کی سپلائی کو یقینی بنایا۔

اس موقع پر پیٹرولیم اورقدرتی گیس کی وزارت کے سکریٹری جناب ترون کپورنے کووڈ کے مسائل کے باوجود اپنے نشانوں کو پوراکرنے کے لئے سی جی ڈی اداروں کی کوشش کی تعریف کی ۔انھوں نے کہاکہ ہندوستان کی گیس پرمبنی اقتصادی صورت حال میں تبدیلی کی کوشش کے لئے پی این جی اورسی این جی کے کارگراستعمال کی سمت میں یقینی تبدیلی کرنے کے واسطے تقسیم کے نیٹ ورک کا قیام اوراضافہ اہم ہے ۔

سال 2014کی جہاں 938سی این جی اسٹیشن تھے وہیں 2020میں تقریبا 2300سی این جی اسٹیشن ہیں ۔ اس کا سبب ملک میں سی این جی اسٹیشنوں کی تعداد بڑھ کر دوگنی سے زیادہ ہوگئی ہے ۔ موجودہ سی این جی اسٹیشنوں اور نویں اوردسویں راؤنڈ کے امید کے تحت ہندوستان آنے والوں میں تقریبا 10ہزارسی این جی اسٹیشنوں کامضبوط بنیادی ڈھانچہ دیکھ رہاہے ۔

2018میں ختم ہونے والی نویں سی جی ڈی بولی راؤنڈہندوستان کا اب تک کا سب سے بڑا راؤنڈ تھا جس میں 86جی اے کے ساتھ 174اضلاع تھے ۔دسویں سی جی ڈی بولی راؤنڈ میں 50جی اے کے ساتھ 124اضلاع تھے ، جس می ںسرمایہ کاروں کی بھاری دلچسپی دیکھی گئی ، نویں اوردسویں دورمیں کل ملاکرتقریبا 120ہزارکروڑروپے کی سرمایہ کاری ہوئی۔ ان راونڈکے بعد ملک کے 407ضلعوں میں سی جی ڈی بنیادی ڈھانچے کی ابتداہوگی ۔ جس میں ملک کے 50فیصد سے زیادہ شعبے کو کوورکرنے اور70فیصد سے زیادہ خدمت کرنے کی صلاحیت ہے ۔

سی جی ڈی شعبہ میں اتنی بڑی صلاحیت اضافے سے آنے والے سالوں میں سی این جی میٹر، سی این جی ریگولیٹر، سی این جی کمپریشرس ، سی این جی ڈسپینسراورسی این جی کیس کیڈ کے لئے زیادہ مانگ ہونے کی امید ہے ۔ سی جی ڈی شعبے سے اس طرح کی یقین دہانی کی مانگ کا حقیقت میں گھریلو حصہ داری کو بڑھانے کے لئے ایک مضبوط حوصلہ حاصل ہوگااورآتم نربھربھارت ابھیان کو بڑھاوادیگا اورملک کے مختلف حصوں میں صاف ستھراایندھن فراہم کرائے گا۔

  • ***************

                                                                                               

)م ن۔   ح ا۔ ع آ:)

U-6145



(Release ID: 1662274) Visitor Counter : 142