صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈاکٹر ہرش وردھن نے کووڈ۔ 19 کی روک تھام کے لئے آیوروید اور یوگا پر مبنی نیشنل کلینیکل مینجمنٹ پروٹوکول جاری کیا


' نیشنل کمیشن فار انڈین سسٹم آف میڈیسن بل' کی متفقہ طور پر منظوری اور جام نگر میں آیوروید انسٹی ٹیوٹ کلسٹر کو قومی اہمیت کے ادارے کے طور پر منظوری دینا روایتی طبی نظام کی بحالی میں اتفاق رائے کو ظاہر کرتا ہے

Posted On: 06 OCT 2020 2:00PM by PIB Delhi

 

 

 نئی دہلی 06  اکتوبر   :   

صحت اور کنبہ بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج کووڈ۔ 19 کی روک تھام کے لئے آیوروید اور یوگا پر مبنی نیشنل کلینکل مینجمنٹ پروٹوکول کا اجرا کیا۔ اس موقع پر آیوش کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب شری پد یسو نائک مجازی طور پر موجود تھے۔ نیتی آیوگ کے وائس چئیرمین ڈاکٹر راجیو کمار اور نیتی آیوگ (صحت) کے رکن ڈاکٹر وی کے پال نے بھی ورچوئل طور پر پروگرام میں شرکت کی۔

آئی سی ایم آر کے سابق ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر وی ایم کٹوچ کی صدارت میں' نیشنل کلینکل مینجمنٹ پروٹوکول: کووڈ۔19 ' میں آیوروید اور یوگ اقدامات کے انضمام کے لئے ایک بین موضوعاتی کمیٹی نے شعبے کے ماہرین کے ایک گروپ سے مل کر قابل قبول تجرباتی اور کلینکل ڈٰیٹا کی بنیاد پر رپورٹ تیار کی اور سفارشات پیش کیں۔ یہ نتائج، دواوں کے امکانی فوائد اور حفاظت کا اشارہ دیتے ہوئے کووڈ 19 اور جوائنٹ مانیٹرنگ گروپ پر نیشنل ٹاسک فورس کے سامنے پیش کئے گئے اور بعد میں نیتی آیوگ کی سفارشات کی بنیاد پر پروٹوکول کے طور پر تیار کئے گئے۔

ان کی سفارشات کی بنیاد پر وزارت آیوش نے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیور وید (اے آئی آئی اے) ، دہلی ، انسٹی ٹیوٹ آف پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ اینڈ ریسرچ ان آیور وید (آئی پی جی ٹی آر اے) ، جام نگر اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آیور وید (این آئی اے) ، جے پور ، سینٹرل کونسل فار ریسرچ ان یوگا اینڈ نیچروپیتھی (سی سی آر وائی این) اور دیگر قومی تحقیقی تنظیموں کے ماہرین سے بنی کمیٹیوں کے اتفاق رائے سے ایک قومی ٹاسک فورس کی تشکیل کی۔ ساتھ ہی کووڈ۔ 19 کی روک تھام کے لئے آیور وید اور یوگا پر مبنی نیشنل کلینیکل مینجمنٹ پروٹوکول تیار کیا۔

آیوش وزارت کی حصولیابی کی ستائش کرتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ لوگوں کی امیونٹی بڑھانے کے لئے ایڈوائزری بہت زیادہ مقبول ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کووڈ-19 بحران سے نمٹنے کے لئے آیوش ایڈوائزری پر عمل کرنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے آسانی سے دستیاب اور عام آیورویدک جڑی بوٹیوں اور گڈچی، آیوش 64 جیسے ہلکے اور غیر علامات والے کووڈ معاملوں کے علاج میں شامل کئے جانے پر اظہار اطمینان کیا۔

انہوں نے ’نیشنل کمیشن فار انڈین سسٹم آف میڈیسن بل ، 2020‘ اور جام نگر میں آیور وید انسٹی ٹیوٹ کے کلسٹر کو قومی اہمیت کے ادارے کا درجہ دینے کے لئے بل کی پیشی کے ساتھ آیوش کو فروغ دینے میں حکومت کی کاوشوں کا تفصیلی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا ، "ان کا متفقہ طور پر منظور ہونا روایتی طبی نظام کو بحال کرنے میں عمومی اتفاق رائے کو ظاہر کرتا ہے'۔

صحت سکریٹری جناب راجیش بھوشن، سکریٹری (آیوش) ویدیا راجیش کٹوچ اور وزارت آیوش کے دیگر سینئر عہدیداران بھی اس پروگرام میں موجود تھے۔

**************

 

م ن۔ن ا ۔م ف  

U:6612



(Release ID: 1662220) Visitor Counter : 202