کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

افکو اور پرسار بھارتی نے ہندوستانی زراعت کی ترقی کے لئے زرعی ٹیکنالوجی اور اختراعات کی تشہیر اور فروغ دینے کے لئے ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کئے

Posted On: 06 OCT 2020 5:38PM by PIB Delhi

 

 نئی دہلی 06  اکتوبر :   

دنیا کی سب سے بڑی کھاد کوآپریٹیو، انڈین فارمرس فرٹیلائزر کوآپریٹیو لمیٹڈ (آئی ایف ایف سی او) اور پرسار بھارتی نے پیر کو زرعی ٹیکنالوجی اور اختراعات کی تشہیر اور اسے فروغ دینے کے لئے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔ اس معاہدے پر پرتھوی بھون ، نئی دہلی میں منعقدہ ایک پروگرام میں دستخط کئے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20201006-WA0055P3B0.jpg

معاہدے کے مطابق ڈی ڈی کسان کسانوں کے مفادات کیلئے 30 منٹ کے پروگرام سیریز کے ذریعہ زرعی شعبے میں اختیار کی جانے والی مختلف اختراعی تکنیک کو آسان زبان میں نشر کرے گا۔

کاشتکاروں کو آتم نربھر (خود کفیل) بنانے کے لئے ضروری ہے کہ ان نئی زرعی تکنیکوں اور ان کے نفاذ کو کاشتکاروں کو سمجھایا جائے۔ یہ مفاہمت نامہ اس مقصد کے حصول میں مدد کرے گا۔ افکو کی اختراعات کو ڈی ڈی کسان کے ذریعہ تقریبا 25 ایپی سوڈ میں آسان زبان میں کسانوں کے ساتھ ساجھا کیا جائے گا۔

افکو کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر یو ایس اوستھی نے کہا کہ افکو نے یوریا کا متبادل تیار کیا ہے جو کہ نینو تکنیک پر مبنی ہے اور اس سے کسانوں کو مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ کاشتکاروں کو بے حد فائدہ پہنچانے والی اختراعات کو اب ڈی ڈی کسان پر نشر کیا جائے گا۔ اس سے 2022 تک کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کا ہدف حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر کے وجے راگھون نے اس اقدام کو کسانوں کی بہتری کے لئے ایک تاریخی اقدام قرار دیا ہے۔

پرسار بھارتی کے سی ای او ششی شیکھر ویمپتی نے اسے فخر کا معاملہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس میڈیم کے توسط سے معلومات کسانوں کے ساتھ آسان زبان میں ساجھا کی جائیں گی۔ یہ پروگرام ڈیجیٹل میڈیم کے ذریعہ بھی نشر کیے جائیں گے تاکہ نوجوان کسان اس اقدام سے فائدہ اٹھاسکیں۔

دور درشن کے ڈائریکٹر جنرل مینک اگروال نے کہا کہ اس معاہدے سے لیب میں کی جانے والی سائنسدانوں کی اختراعات اور کھیت میں کسانوں کے ذریعہ کئے گئے تجربات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی جس سے نوجوان کسانوں کو مدد ملے گی۔

**************

م ن۔ن ا ۔م ف  

U:6124



(Release ID: 1662216) Visitor Counter : 188