وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم جناب نریندر مودی اور اسرائیل کے وزیراعظم جناب بنجامن نیتن یاہو کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت
Posted On:
05 OCT 2020 8:00PM by PIB Delhi
نئی دہلی:05 اکتوبر، 2020:
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج اسرائیل کے وزیراعظم جناب بنجامن نیتن یاہو کے ساتھ ٹیلی فون پر بات کی۔
وزیراعظم جناب مودی نے اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو اور عوام کو نئے یہودی سال اور یہودی فیسٹول سکوٹ کی پُرجوش مبارکباد دی۔
دونوں رہنماؤں نے کووڈ-19 وبا کے تناظر میں دوطرفہ اشتراک و تعاون کی پیش رفت کا مثبت جائزہ لیا۔ خاص طور پر تحقیق، معالجاتی آلات کے فیلڈ ٹرائلز اور ویکسین کی تیاری کے شعبوں میں باہمی اشتراک وتعاون کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ان اہم شعبوں میں نہ صرف دونوں ممالک کے عوام کے فائدے کے لئے بلکہ انسانیت کی عظیم تر بھلائی کیلئے قریبی اشتراک وتعاون کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا۔
دونوں رہنماؤں نے پانی اور زراعت،صحت،تجارت، اسٹارٹ اپ اور اختراع کے شعبوں میں جاری تعاون کا بھی جائزہ لیا اور ان تعلقات کو مزید وسعت دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے ابھرتے ہوئے علاقائی و عالمی چیلنجوں اور مواقع سے متعلق اپنے جائزوں کو مشترک کرنے سے متعلق باقاعدہ مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ علاوہ ازیں انہوں نے قریبی اور مستحکم دو طرفہ اسٹریٹیجک تعلقات کو بڑھانے کیلئے رہنمائی فراہم کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
م ن۔م ع۔ ع ن
U NO:6109
(Release ID: 1661939)
Visitor Counter : 198
Read this release in:
Telugu
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Kannada
,
Malayalam