وزارت دفاع

اسمارٹ کی پرواز کا کامیاب تجربہ

Posted On: 05 OCT 2020 1:26PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،05 اکتوبر ،2020   /آواز سے زیادہ رفتار  میزائل  کی مدد سے داغی جانے والی آبدوز اسمارٹ  کی پرواز  کا آج 5 اکتوبر 2020 کو  صبح 11 بجکر 45 منٹ پر کامیاب تجربہ کیا گیا۔  یہ تجربہ اڈیشہ کے ساحل سے  کچھ دور وھیلر جزیرے سے کیا گیا۔ مشن کے سبھی مقاصد کو پورا کر لیا گیا۔ جس میں مقررہ نشانے اور اونچائی پر میزائل کی پرواز نکیلے اگلے حصے سے علیحدگی ، اس تارپیڈو کا داغہ جانا اور رفتار کو کم کرنے والے نظام وی آر ایم کا استعمال شامل ہے۔

اسمارٹ میزائل کی مدد سے داغہ  جانے والا ہلکے  وزن کا ایک  آبدوز شکن  تارپیڈو نظام ہے اور اس تارپیڈو کا داغہ جانا اور اس کی کارکردگی کا مظاہرہ آبدوز شکن جنگی صلاحیتوں کو مستحکم کرنے میں ہمیت کا حامل ہے۔

ڈی آر ڈی او کی بہت سی تجربے گاہوں نے اسمارٹ کے لیے درکار ٹکنالوجی میں مدد دی ہے۔ جس میں ڈی آر ڈی ایل ، آر سی آئی حیدرآباد،  اے ڈی آر ڈی ای آگرہ اور  این ایس  ٹی ایل وشاکھاپٹنم شامل ہیں۔

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے اس اہم کامیابی پر ڈی آر ڈی او کے سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے۔

ڈی ڈی آر اینڈ ڈی کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر ستیش ریڈی نے کہا کہ اسمارٹ آبدوز شکن جنگی ہتھیاروں کی بساط بدل دینے والی ٹکنالوجی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –6099

 


(Release ID: 1661935) Visitor Counter : 265