مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
2015کے رہنما دستاویز میں اقوام متحدہ کی رکن ملکوں کے ذریعہ اپنائے گئے پائیدارترقی کے لئے 2030ایجنڈے -17پائیدارترقیاتی مقاصد ( ایس ڈی جی ایس ) اور 169مقررہ نشانے ، اجتماعی ویژن اورمقصد :ہردیپ سنگھ ایس پوری
عالمی یوم مسکن - 2020
Posted On:
05 OCT 2020 1:05PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،5اکتوبر: ہاؤسنگ اور شہری امورکے وزیرمملکت ( آزادانہ چارج ) نے کہاہے کہ 2015میں اقوام متحدہ کے رکن ملکوں کے ذریعہ منظورشدہ پائیدارترقی کاایجنڈا 2030 ،اس سیارے اوراس میں بسنے والے عوام الناس کے لئے ایک رہنما دستاویز ہے ۔ انھوں نے مزید کہاکہ 17 پائیدارترقیاتی مقاصد (ایس ڈی جی )اور169ٹارگیٹ اجتماعی ویژن اور مقصد دونوں کا ایک ساتھ اظہارکرتی ہے ،جس کے لئے ہمیں سن 2030تک اسے حاصل کرناہے ۔ سووچھ بھارت مشن –شہری ، پردھان منتری آواس یوجنا –شہری ، اسمارٹ شہروں کا مشن ، امروت مشن جیسے ہراول دستے کے مشن ، ممبرملکوں کے ذریعہ ایس ڈی جی کو اپنانے سے قبل ہی نافذ کردیاگیاتھا۔ ہندوستان کے حجم ، تنوع اور آبادی والے ملک نے اس شہری بامقصد ایجنڈے کو نافذ کرنا ایک بڑاچیلنج ہے ۔‘‘البتہ میں پرامید اور بااعتماد، دونوں ہوں ، کہ ہم کامیاب ہوں گے ۔ اس طرح کی کسی بھی مہم میں کامیابی کی لازمی کڑی ایک مستحکم سیاسی عزم ہوتاہے ۔ یہ اس سرکارمیں موجود ہے ‘‘وہ آج نرمان بھون سے عالمی یوم مسکن - 2020کے موقع پرایک ویبنارسے خطاب کررہے تھے ۔ ہاؤسنگ اورشہری امورکے وزارت کے سکریٹری جناب درگاشنکرمشرا، اقوام متحدہ کی ایجنسیوں ، ریاستوں اور وزارت کے سینیئرحکام نے بھی اس ویبنارمیں شمولیت کی ۔ عالمی یوم مسکن -2020کے موقع پر ، ہڈکو، بی ایم ٹی پی سی ، سی جی ای ڈبلیو ایچ اواور این سی ایچ ایف کی ہاؤسنگ اورشہری امورکی وزارت کے تحت تنظیموں کی بہت سی ای۔ اشاعت بھی جاری کی گئی ۔
وزیرموصوف نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ شہری علاقوں سے دیہی علاقوں کی جانب بڑے پیمانے پر لوگوں کی واپسی ایک بہت بڑا چیلنج تھا۔ اس سے نمٹنے کے لئے سرکارنے بڑے پیمانے پر کرائے پرہاؤسنگ دستیاب کرانے کی ایک اسکیم فوری طورپرشروع کی ۔ ایکو نظام شروع کیاجاچکا ہے اور جنگی پیمانے پرکام جاری ہے ۔ جدید اور ماحولیاتی طورپر محفوظ تعمیراتی تکنالوجیوں اور طریقہ کارکے استعمال پراصل توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔ اس سے ماحولیات پر منفی اثرات کو روکنے میں مدد ملے گی ۔ عالمی پیمانے کی ہاؤسنگ ٹکنالوجی کے ذریعہ بہترین قومی اوربین الاقوامی تکنالوجیوں کو اس میں ملوث کرنے کاعمل جاری ہے ۔
سووچھ بھارت مشن –شہری کے تحت کامیابیوں کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے وزیرموصوف نےکہاکہ انفرادی اور برادری کے لئے بیت الخلاء کے نشانے نہ صرف پورے کرلئے گئے بلکہ 2اکتوبر ، 2019کو یہ اس سے بھی زیادہ ہوگئے ۔ یہ درحقیقت مہاتماگاندھی کوکئے جانے والے بہترین خراج عقیدت ہے ۔ نقادوں اور مذاق اڑانے والوں کی نہ صرف آواز بند ہوگئی بلکہ ہندوستان کے عوالناس نے حیرت انگیزطورپر اس اسکیم کو اہمیت دیتے ہوئے اسے عوام الناس کی ایک تحریک بنادیا، ایک جن آندولن بنادیا۔یہاں تک کے اس پردوفلمیں بھی بنیں جن میں بیت الخلاء کے گرد گھومتی ہوئی کہانی مرکزیت رکھتی تھی ۔ انھوں نے مزید کہاکہ اسے ہی اصل تبدیلی کہتے ہیں ۔
تکنالوجی کے نتیجے میں ہونے والے فوائد سے متعلق جناب پوری نے کہاکہ اسمارٹ شہروں کے مشن کی نقشہ سازی، تکنالوجی کے وسیع پیمانے پراستعمال کی راہ ہموار کرتی ہے لہذا جب مربوط کمانڈاورکنٹرول مراکز ( آئی سی سی سی ) اصل وقتی بنیاد پرجب کارپوریشن کےحساس کام کاج کی نگرانی کرتے ہیں تو شہربھرمیں بڑی تعداد میں لگے ہوئے سی سی ٹی وی اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ شہریوں کو خاص طورپر خواتین کو تحفظ کا ایک نیا احساس حاصل ہواہے ۔ جرائم کی شرح میں کمی کے نمایاں دستاویزاتی ثبوت ہیں جو کہ ان اسمارٹ شہروں میں قابل ستائش طورپر کم ہورہی ہے ۔ اسی طرح سوسائٹی کے اس بیکس وضرورت مند طبقات کی مدد کے لئے جو خاص طورپر اس سختی سے متاثرتھے سرکارنے وزیراعظم سواندھی اسکیم شروع کی جس کا مقصد ان خوانچہ فروشوں پرتوجہ مرکوز کرناتھا، جو کہ لاک ڈاون کے باعث متاثرہوئے تھے ۔ خوانچہ فروشوں کو فوری طورپر10ہزارروپے کی مفت مالی رقم کاروبارکے لئے دستیاب کی گئی جس میں بینکوں کی شراکت داری رہی ۔ اسی کے ساتھ ساتھ انھیں رسمی معیشت اور باقاعدہ ، ڈیجیٹل بینکنگ ایکونظام میں بھی لایاجارہاہے ۔
جناب پوری نے مزید کہاکہ ‘‘آج دنیا کو بہت سے تصرفاتی مسائل کا سامنا ہے ۔کووڈ 19نے اس صورتحال کو اورزیادہ بدحال اورپیچیدہ کردیاہے ۔ صورتحال میں خلل پڑگیاہے اورسب سے اہم بات یہ ہے کہ دنیا کو احتیاط برتنے اورطریقہ کارکو درست کرنے کے لئے مجبورہوناپڑگیاہے ۔ایک ارب 35لاکھ کی آبادی کے ساتھ ہندوستان کو اس چیلنج کا کئی گنازیادہ سامناکرناپڑاہے ۔ خوش قسمتی ہے کہ مرکز ، ریاستوں اور اضلاع میں سیاسی قیادت نیز افسرشاہی اس صورت حال سے مقابلہ کرنے کے لئے مستعد ی اورعزم کے ساتھ کھڑئی ہوئی ہے ۔ صحت کے پروفیشنل اورارکان کے زیرقیادت ہراول دستے کے ارکان مقابلہ کررہے ہیں ۔ہندوستان ایک وسیع ملک ہے ۔ہم اس وباء سے مضبوطی اور عقلمندی کے ساتھ نجات پائیں گے ۔ ہمارا ہرشہرآزادہوگا۔ مجھے یقین ہے کہ ہم درست سبق لیں گے اور اپنے شہروں کو مستقبل کے لئے تیارکریں گے ۔
***************
)م ن۔ ا ع۔ ع آ:)
U-6060
(Release ID: 1661726)
Visitor Counter : 173