عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نئی دہلی میں مربوط حفظان صحت اور مواصلات سے متعلق عالمی کانفرنس سے خطاب کیا

Posted On: 03 OCT 2020 7:32PM by PIB Delhi

نئی دہلی:03 اکتوبر، 2020:

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج نئی دہلی میں، مربوط حفظان صحت خدمات اور مواصلات پر منعقدہ عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ نے طبی دنیا کی توجہ مربوط صحت کی دیکھ بھال کر منتقل کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب دنیا بھر کے معالجین معالجہ نظام کے مختلف پہلوؤں کے مابین زیادہ سے زیادہ ہم آہنگی کی تلاش کررہے ہیں۔ اس عالمی کانفرنس میں مختلف ممالک کے ماہرین نے حصہ لیا۔

ویبینار سے خطاب کرنے والے سرکردہ شخصیات  میں کیلیفورنیا یونیورسٹی کی پروفیسر الیسا ایپل، ہارورڈ یونیورسٹی  کے ڈاکٹر پیٹر وین، لاطینی امریکہ سے ڈاکٹرسوجن باؤر وو  اور ہارورڈ سے پروفیسر وکرم پٹیل کے علاوہ دیگر افراد شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/djs-2LEWB.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، کووڈ وبا کے دوران بہت سے ایلوپیتھک میڈیکل پریکٹسنرز، جو دوائیوں کے دیگر نظاموں کےبارے میں شک کرتے تھے، انہوں نے آیوروید اور ہومیو پیتھی کی قوت مدافعت بڑھانے والی دواؤں  میں دلچسپی دکھانی شروع کردی ہے۔ انہوں نے کہا، اگرہر آفت کسی خوبی کے ساتھ ہے، تو جہاں تک طبی دنیا کا تعلق ہے، وبائی امراض نے طب کے مختلف نظاموں کو ایک ساتھ آنے اور زیادہ سے زیادہ تال میل کے ساتھ اس وبا سے نمٹنے کے طریقے تلاش کرنے کی ترغیب دی ہے۔

کووڈ سے قبل کے زمانے میں بھی، یہ بات ثبوتوں کے ساتھ ثابت ہوگئی تھی کہ غیرمتعدی امراض کے علاج میں، مثال کے طور پرذیابیطس کی بیماری میں انسولین کی خوراک یا شوگر مخالف دواؤں کی جگہ کچھ خصوصی یوگ کا مشق اور قدرتی ادویہ میں دستیاب طرز زندگی میں تبدیلی لاکر اس مرض سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا اگرچہ کچھ وقت پہلے تک اس بات میں شک تھا لیکن کووڈ کے چیلنج سے مقابلے کے بعد اب یہ شک دور ہوگیا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ہندوستان میں بیسویں صدی کے پہلے نصف حصے میں متعدی بیماریوں رجحان زیادہ پایا جاتا تھا اور اس وقت حفظان صحت کے طریقوں کا استعمال غیردواؤں کے نسخوں کا ایک حصہ ہوتا تھا لیکن اب کووڈ نے محفوظ دوری اور ہاتھ دھونے کے ذریعے سے ان طریقوں کو پھر سے زندہ کردیا ہے اور آج پوری دنیا انہیں اپنانے کیلئے مجبور ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یاد دلایا کہ جب سے نریندر مودی نے ہندوستان کے وزیراعظم کے طور پر اپنا عہدہ سنبھالا ہے تب سے انہوں نے طبی بندوبست کے سودیشی نظام کی خصوصیتوں پر خصوصی دھیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جناب مودی نے ہی اقوام متحدہ میں یوگا کا بین الاقوامی دن منانے کیلئے اتفاق رائے سے ایک تجویز پاس کروایا جس کے نتیجے میں یوگا دنیا بھر میں تقریباً  ہر گھر میں پہنچ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وزیراعظم مودی ہیں، جنہوں نے سودیشی طبی بندوبست نظام کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے ایک الگ آیوش کی وزارت کا قیام کیا۔

 

 

-----------------------

 

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 6067


(Release ID: 1661500) Visitor Counter : 196