کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

ڈیٹا گورننس کوالٹی انڈیکس سے متعلق سروے رپورٹ میں محکمہ کھاد نے 16 معاشی وزارتوں / محکموں میں دوسرا نمبر اور 65 وزارتوں / محکموں میں تیسری پوزیشن حاصل کی

Posted On: 02 OCT 2020 11:12AM by PIB Delhi

کیمیکل اور کھاد کی وزارت کے تحت محکمہ کھاد کو ڈیٹا گورننس کوالٹی انڈیکس (ڈی جی کیوآئ) کے ایک سروے میں 5 کے پیمانے پر 4.11 اسکور کے ساتھ 16 معاشی وزارتوں / محکموں میں دوسرا اور 65 وزارتوں / محکموں میں تیسرا مقام حاصل ہوا ہے۔

ترقیاتی نگرانی اور تشخیص کے دفتر (ڈی ایم ای او) ، نیتی آیوگ کے ذریعہ ایک سروے جو سینٹرل سیکٹر اسکیموں (سی ایس) اور سینٹرل اسپانسرڈ اسکیموں (سی ایس ایس) کے نفاذ سے متعلق مختلف وزارتوں / محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے کیا گیا ہے۔

ڈی ایم ای او ، نیتی آیوگ نے ڈی جی کیوآئ کی مشق کے تحت کام شروع کئے: ڈی جی کیوآئ اسکور کارڈ تیار کرنے کے لئے وزارتوں / محکموں میں ڈیٹا کی تیاری کی سطح کی خود سے تشخیص کرنے پر مبنی جائزہ۔ اسی کے تحت ایک سروے کا آغاز کیا گیا تھا جس کے مقصد سے وزارتوں / محکموں کے اعداد و شمار کی تیاری کا ایک معیاری فریم ورک پر جائزہ لیا جاسکتا ہے تاکہ ان میں صحتمند مقابلہ پیدا کیا جاسکے اور بہترین طریقوں سے تعاون کے ساتھیوں کی تعلیم کو فروغ دیا جاسکے۔

اس سروے میں ، ڈی جی کیوآئ کے چھ بڑے موضوعات کے تحت ایک آن لائن سوال نامہ تیار کیا گیا ہے: ڈیٹا جنریشن ؛ ڈیٹا کوالٹی؛ ٹکنالوجی کا استعمال؛ ڈیٹا تجزیہ ، استعمال اور توسیع ؛ ڈیٹا سکیورٹی اور ایچ آر کیپاسٹی اور کیس اسٹڈیز۔ ہر اسکیم میں 0 سے 5 کے درمیان فائنل ڈی جی کیوآئ اسکور پر پہنچنے کے لئے ہر تھیم کے اندر ہر سوال کی اہمیت اور موضوعات کو ذہلی اہمیت پر مقرر کیا گیا تھا۔ براہ راست اور غیر متعلقہ موازنہ سے بچنے کے لئے ، وزارتوں / محکموں کی 6 زمرے میں درجہ بندی کی گئی تھی : انتظامی ، حکمت عملی ، انفراسٹرکچر ، سماجی ، معاشی اور سائنسی۔

اس کے بعد سوالنامہ سی ایس / سی ایس ایس اسکیموں کو نافذ کرنے والی وزارتوں / محکموں کے ساتھ شیئر کیا گیا۔ 250 سی ایس / سی ایس ایس اسکیموں کو نافذ کرنے والی 65 وزارتوں / محکموں سے ان پٹ جمع کیے گئے اور اسی کے مطابق ان کے اسکور کا حساب لگایا گیا ۔ محکمہ کھاد نے 16 معاشی وزارتوں / محکموں میں دوسرا مقام اور 5 وزارتوں / محکموں میں سے 5 کے پیمانے پر 4.11 اسکور کے ساتھ  تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔

کیمیکلز اور کھاد کے وزیر جناب ڈی وی سدانند گوڑا نے اس پہل کے سلسلے میں بات کرتے ہوئے کہا ، ’’وزارتوں / محکموں کے ایسے رپورٹ کارڈ کو سامنے لانے کے لئے ڈی ایم ای او ، نیتی آیوگ کی کوشش انتہائی قابل تعریف ہے۔ اس سے سرکاری پالیسیوں،اسکیموں اور پروگراموں کے مطلوبہ ہدفوں کے حصول کےلئے نفاذ کے ڈھانچے کو بہتر بنانے میں بہت مدد ملے گی۔

**************

 

ن م :ا م

U:6032


(Release ID: 1661214) Visitor Counter : 212