وزارت دفاع

ایئر مارشل وکرم سنگھ نے ایس اے ایس او-   ایچ کیو - ڈبلیو اے  سی  - آئی اے ایف کی ذمہ داریاں سنبھالی

Posted On: 02 OCT 2020 12:27PM by PIB Delhi

نئی دہلی،02 اکتوبر ، 2020      /   ایئر مارشل وکرم سنگھ نے یکم اکتوبر 2020 کو مغربی فضائی کمان کے صدر دفتر میں سینئر ایئر اسٹاف آفیسر کا عہدہ سنبھالا۔

انہیں 21 دسمبر 1984 کو  جنگجو دستے میں شامل کیا گیا تھا۔  ایئر مارشل نے مِگ -  21   اور میراج -  2000 طیارے اڑائے ہیں۔ اس  کے بعد انہوں نے طیاروں کی پرواز کا انسٹرکٹر کورس ،  تجرباتی پرواز کا ٹیسٹ کورس اور اسٹاف کورس کیا۔ انہوں نے یہ کورس جنوبی افریقہ کے پریٹوریا میں مکمل کیے۔ انہوں نے نیشنل فلائٹ ٹیسٹ سینٹر  میں فلائٹ ٹیسٹ کی خدمات انجام دیں۔ فضائیہ کے  ایک اسٹیشن  پر کمانڈ دی۔ فضائیہ کے صدر دفتر میں عملے کی مختلف تقرریوں میں خدمات انجام دیں اور روس کی رجدھانی ماسکو فضائی اتاشی بھی رہے۔ انہوں نے مربوط دفاعی عملے کے صدر دفتر میں بھی خدمات انجام دیں اور وہ اپنے اس موجودہ تقرر سے پہلے فضائیہ کے صدر دفتر میں منصوبہ بندی کے ایئر اسٹاف کے اسسٹینٹ چیف تھے۔

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

2020۔10۔ 02

U – 6027



(Release ID: 1661208) Visitor Counter : 88