ریلوے کی وزارت

بھارتی ریلوے نے ایک شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ، ستمبر 2020 میں مال ڈھلائی سے 9896.86 کروڑ روپے کمائے، جو کہ گزشتہ برس کی اسی مدت میں (8716.29 کروڑ روپے)  کے مقابلے میں 1180.57 کروڑ روپے سے  زیادہ ہے، مال برداری محصول میں 13.54 فی صد کا اضافہ ہو


ستمبر2020 میں کی گئی مال ڈھلائی گزشتہ سال کے مقابلے میں 15.3 فی صد زیادہے

مال ڈھلائی اور محصول میں مجموعی اضافہ

علاقائی سطح پر کاروباری ترقی اکائیوں کا قیام، خصوصی پارسل  اور کسانوں ٹرینوں کو چلانے کی منظوری اور ترقی کو یقینی بنانے کے لیے بہتر  چو طرفہ نگرانی جیسے کئی کام کئے گئے

بھارتی ریل کے ذریعہ  مال ڈھلائی کو دلکش بنانے کے لئے  چھوٹ اور  رعایتیں بھی دی جارہی ہیں

Posted On: 01 OCT 2020 5:30PM by PIB Delhi

نئی دہلی، یکم اکتوبر  2020/ بھارتی ریلوے نے ایک اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے کووڈ سے متعلق  چیلنجوں کے باوجود گزشتہ سال کے مقابلے میں ستمبر کے مہینے میں زیادہ محصول حاصل کیاہے۔ ریلوے نے ستمبر 2020 میں مال برداری سے 9896.86 کروڑ روپے کمائے، جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں (8716.29 کروڑ روپے ) کے مقابلے میں 1180.57 کروڑ روپے  زیادہ ہے۔ مال ڈھلائی محصول میں 13.54 فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔

یہاں پر  یہ دھیان دینے والی بات ہے کہ مال برداری کے رجحان اقتصادی سرگرمیوں کی وسیع کامیابیوں کو اچھی طرح سے ظاہر کرتے ہیں۔

مشن موڈ پر کام کرتے ہوئے، بھارتی ریلوے نےمال ڈھلائی کو  بہت آگے لے جانے میں ایک اہم کامیابی حاصل کی ہے، سال 2020 میں ستمبر کے مہینے میں ریلوے کے ذریعہ مال کی لدائی اور مال کی ڈھلائی  سے محصول  گزشتہ سال  ستمبر کی مال ڈھلائی  اور محصول سے کہیں زیادہ ہے۔ ستمبر 2020 کے مہینے سے بھارتی ریلوے نے 102.12 ملین ٹن مال برداری کی جو  گزشتہ  سال کے اسی مہینے میں  (88.53 ملین ٹن )  کے مال ڈھلائی کے مقابلے میں 13.59 ملین ٹن زیادہ ہے۔

ریلوے نے ستمبر 2020 میں  مال  برداری سے 9896.86 کروڑ روپے کمائے، جوکہ  گزشتہ سال کی  اسی مدت میں کمائی گئی رقم 8716.29 کروڑ روپے کے مقابلے میں 1180.57 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ وہیں مال برداری میں 13.54 فی صد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔

ستمبر 2020 کے مہینے میں  بھارتی ریلوے کے ذریعہ کی گئی مال برداری کا کل حصہ (ویٹیج) 102.12 ملین ٹن تھا جس میں 42.89 ملین ٹن کوئلہ ،13.53 ملین ٹن  خام لوہا ،6.3 ملین ٹن  اناج، 5.34 ملین ٹن کھاد،6.05ملین ٹن سیمنٹ(دھاتوںمل  کے علاوہ) 3.85 ملین ٹن دھاتوں  اور 3.52 ملین ٹن خوردنی تیل  شامل تھا۔

یہاں پر اہم بات یہ ہے کہ مال ڈھلائی سدھار کو ادارہ جاتی  شکل دی جائے گی  اور اسے آئندہ  صفر پر مبنی  اوقات میں جوڑا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ بھارتی ریلوے مال ڈھلائی کو دلکش  بنانے کےلئے کئی چھوٹ اور رعایتیں  بھی  دے رہی ہے۔

کووڈ-19 کے  بحران میں  بھارتیہ ریلوے نے  اس وقت کا استعمال ہرقسم کی مہارت  اور اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کےلئے  کیا ہے۔

 

م ن۔   ش ت۔ج

Uno-6008

 



(Release ID: 1660948) Visitor Counter : 163