صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈاکٹر ہرش وردھن نے معمر افراد کے بین الاقوامی دن کے موقعے پر صحت مند عمر درازی کی دہائی کا آغاز کیا

Posted On: 01 OCT 2020 1:16PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،   یکم اکتوبر ، 2020      /  صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج معمر افراد کے بین الاقوامی دن کے موقعے  پر  صحت مند عمر درازی کے تئیں حکومت کے عزم کو دوہرایا۔ ہر سال یکم  اکتوبر کو معمر افراد کا بین الاقوامی دن منایا جاتا ہے، جس کا اعلان اقوام متحدہ نے معمر افراد کے ان کے کنبوں ، علاقوں اور سماج میں تعاون کے اعتراف کے لیے  کیا تھا  تاکہ عمر درازی کے معاملے کے تئیں بیداری میں اضافہ کیا جا سکے۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے معمر افراد کے لیے حفظان صحت کی غرض سے قومی پروگرام کے بارے میں اظہار خیال کیا جس کا مقصد ابتدائی اور ثانوی سطح پر جامع کم قیمت اور کوالٹی والی صحت خدمات فراہم کرنا ہے، ان میں ضلع اسپتالوں سے باہری مریضوں کی خدمات سے لے کر صحت اور تندرستی مراکز، سبھی ضلع اسپتالوں  میں کم سے کم 10 بستر والے وارڈ ، سی ایچ سی اور ایچ ڈبلیو سی سطحوں تک بازآبادکاری کی  خدمات  اور ضرورت مند معمر افراد کی دیکھ بھال پر مبنی جگہیں فراہم کرنا بھی شامل ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اس سے کس طرح ثانوی اور تیسرے درجے کے اداروں کو لگاتار حفظان صحت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ  طبی کالجوں اور عمر درازی سے متعلق قومی مرکزوں  میں 19 علاقائی  جیریاٹک مراکز کھولے جائیں گے تاکہ ایک سے دوسرے اسپتال میں ان کیسوں کو بھیجا جا سکے۔ عمر درازی سے متعلق عملے کی تعیناتی کی جا سکے اور طبی اور نیم طبی دونوں ہی طرح کی تربیت کنبے کے ارکان اور پیشہ وروں کو فراہم کی جا سکے اور ضرورت پر مبنی کام کاج سے متعلق تحقیق کی جا سکے۔

مرکزی وزیر صحت نے یہ بھی بتایا کہ یکم اکتوبر 2020 صحت مند عمردرازی (2020 سے 2030) کی دہائی کے آغاز کا سال ہے، جس کے دوران پورے سال بہت سی سرگرمیاں انجام دی جائیں گی۔

وزیر موصوف نے کہا کہ صحت مند عمر درازی کی دہائی کے وسیع مقصد  میں صحت سے متعلق مختلف قومی پروگراموں میں تال میل پیدا کرنا اور مختلف معاشروں  کے مابین تال میل پیدا کرنا بھی شامل ہے، جو محکموں / وزارتوں کے مطابق ہو۔  سماج میں قائم تنظیمیں ، غیر سرکاری تنظیمیں اور کثیر ملکی ایجنسیاں صحت مند عمر درازی سے متعلق کثیر شعبہ جاتی سرگرمیوں کے لیے لائحہ عمل پر عمل درآمد میں شامل ہوں گی۔

بھارت میں شروع سے آخر تک عمر درازی کے مطلع کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمدہ طریقے سے بنائے گئے منصوبے اور منصفانہ سرمایہ کاری سے بڑھتی ہوئی عمر والی آبادی کو انسانی ، سماجی ، معاشی اور ماحولیاتی اثاثے کی تعمیر میں مدد مل سکتی ہے۔ البتہ ، اس میں زندگی کے سبھی مرحلوں  میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہوگی ۔ اس کے لیے حکومت کی طرف سے پالیسیاں اور پروگرام تشکیل دیئے جانے کی ضرورت ہوگی۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے کووڈ 19 کو عوامی صحت  کو درپیش ایک چیلنج کے طور پر ابھرنے کے بارے میں اظہار خیال کیا، جس کی وجہ سے پورے ملک اور دنیا میں ایک بحران جیسی کیفیت پیدا ہو  گئی ہے۔  معمر افراد کے بین الاقوامی دن 2020 کا ، اقوام متحدہ کا موضوع ہے ’’عالمی وبائیں  : کیا ہم اس نظریے میں تبدیلی  لا رہے ہیں کہ ہم عمر اور عمر درازی کے مسئلے سے کیسے نمٹتے ہیں۔‘‘

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

6020U –

 

 



(Release ID: 1660909) Visitor Counter : 179