وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم 2 اکتوبر کو ویبھو سمٹ کا افتتاح کریں گے
Posted On:
01 OCT 2020 9:35PM by PIB Delhi
نئی دہلی، یکم اکتوبر ، 2020 / وزیراعظم جناب نریندر مودی 2 اکتوبر کو شام ساڑھے چھ بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ویشوک بھارتیہ ویگیانک (ویبھو) سمٹ کا افتتاح کریں گے۔
ویبھو سمٹ بیرون ملک آباد بھارتی افراد اور بھارت میں مقیم محققین اور ماہرین تعلیم کی ایک عالمی ورچوئل سمٹ ہے جس کا انعقاد 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2020 تک کیا جا رہا ہے۔ سمٹ کا مقصد دنیا بھر کے تعلیمی اداروں میں بھارت نژاد دانشوروں اور تحقیق و ترقی کی تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنا ہے، تاکہ عالمی ترقی کے لیے بھارت میں قائم تعلیمی اور ایس اینڈ ٹی کی بنیاد کو مستحکم بنانے کے لیے اشتراک کے نظام پر مباحثہ کیا جا سکے۔
افتتاح کے بعد آن لائن تبادلۂ خیال کے اجلاس منعقد ہوں گے ۔ اس سمٹ میں بیرون ملک ماہرین اور ان کے بھارتی ہم منصب ایک مہینے تک جاری رہنے والے ویبینارز اور ویڈیو کانفرنس میں کثیر سطحوں پر تبادلۂ خیال کریں گے۔ 55 ملکوں کے تین ہزار سے زیادہ بھارت نژاد ماہرین تعلیم اور سائنسداں اور بھارت میں رہنے والے دس ہزار سے زیادہ ماہرین تعلیم اور سائنسداں اس سمٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔ حکومت ہند کے پرنسپل سائینٹفک ایڈوائزر کی قیادت میں تقریباً 200 تعلیمی ادارے اور ایس اینڈ ٹی محکمے اس سمٹ کا اہتمام کر رہے ہیں جو اکتوبر کے پورے مہینے میں جاری رہے گی۔
40 ملکوں کے 1500 سے زیادہ پینلسٹ اور 200 سرکردہ بھارتی آر اینڈ ڈی اور تعلیمی ادارے 18 مختلف شعبوں میں ورچوئل طریقے سے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ ان 200 سے زیادہ اجلاس میں 80 عنوانات پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا ۔ اختتامی اجلاس 31 اکتوبر 2020 کو سردرا پٹیل جینتی کے موقعے پر منعقد کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
6023U –
(Release ID: 1660895)
Visitor Counter : 161
Read this release in:
Assamese
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam