وزارت دفاع
ملک میں ہی تیار کئے گئے بوسٹر والے برہموس میزائل کا کامیاب تجربہ
Posted On:
30 SEP 2020 2:28PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 30 ستمبر 2020، ملک میں ہی تیار کئے گئے بوسٹر اور ایئر فریم سیکشن کے ساتھ ساتھ کئی دیگر ’میڈ ان انڈیا‘ سب سسٹمز کی خصوصیات والے سطح سے سطح پر مار کرنے والے سپر سونک کروز میزائل برہموس کا آج 30 ستمبر 2020 کو اوڈیشہ میں آئی ٹی آر بالا سور سے صبح ساڑھے دس بجے مقررہ رینج سے کامیابی کے ساتھ تجربہ کیا گیا۔ملک میں ہی تیار کئے جانے والے سامان کے فروغ میں یہ ایک اور بڑا قدم ہے۔
برہموس لینڈ اٹیک کروز میزائل (ایل اے سی ایم) نے میک 2.8 کی زیادہ سے زیادہ رفتار سے کروزنگ کی۔
رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے اس شاندار مشن کے لئے ڈی آر ڈی او کے تمام اہلکاروں اور ٹیم برہموس کو مبارکباد پیش کی۔ سکریٹری ڈی ڈی آر اینڈ ڈی اور چیئر مین ڈی آر ڈی او ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے اس کارنامے کے لئے سائنسی برادری اور صنعت کو مبارکباد پیش کی۔
آج کے کامیاب لانچ سے آتم نربھر بھارت کے عہد کو پورا کرنے کے لئے طاقتور برہموس ویپن سسٹم کے ملک کے اندر تیار کئے جانے والے بوسٹر اور دیگر حصوں، پرزوں کے سلسلے وار پروڈکشن کی راہ ہموار ہوئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ا گ۔ن ا۔
U-5979
(Release ID: 1660404)
Visitor Counter : 232
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam