مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
این سی آر پی جی کی 59 ویں پی ایس ایم جی۔I میٹنگ میں 389 کروڑ روپے مالیت کے 6 پروجیکٹ منظور کئے گئے
اب تک 31464 کروڑ روپے مالیت کے 360 بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے پروجیکٹوں کے لئے مالی امداد فراہم کرائی گئی
ستمبر 2020 تک 12441 کروڑ روپے کا قرض جاری کیا گیا
Posted On:
30 SEP 2020 3:07PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 30 ستمبر 2020، مکانات اور شہری امور کی وزارت کے سکریٹری جناب درگا شنکر مشرا نے کہا کہ پروجیکٹوں کے کام کاج کی مانیٹرنگ اور قرضوں کی فراہمی کے سلسلے میں شفافیت اور جوابدہی کو بہتر بنانے کے لئے پروجیکٹ منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم (پی۔ ایم آئی ایس) ڈیجیٹل موبائل ٹکنالوجی کے استعمال میں ایک بڑا قدم ہے۔ نئی دلی میں نیشنل کیپیٹل ریجنل پلاننگ بورڈ (این سی آر پی بی) کے پی۔ ایم آئی ایس کے آغاز کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب مشرا نے این سی آر پی بی کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ پورٹل کووڈ۔ 19 کے دوران بہت صحیح وقت پر آیا ہے جبکہ ٹکنالوجی استعمال میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ پی۔ ایم آئی ایس کی لانچ کی تقریب میں مکانات اور شہری امور کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری ، جے ایس اینڈ ایف اےحکومت دلی کے ایڈیشنل چیف سکریٹری اور این سی آر کی شرکت کرنے والی ریاستوں کے سینئر افسران اور این سی آر پی بی افسران نے بھی شرکت کی۔
سکریٹری ہاؤسنگ جناب درگا شنکر مشرا کی صدارت میں 28 ستمبر 2020 کو منعقدہ 59 ویں پیایس ایم کی۔I میٹنگ کے دوران 389.22 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت والے 6 پروجیکٹ منظور کئے گئے جن میں سے 4 ٹرانسپورٹ سیکٹر کے پروجیکٹ ہیں ، جن کی تخمینہ لاگت 149.31 کروڑ روپے ہے جو کہ پی ڈبلیو ڈی (بی اینڈ آر)، ہریانہ کے ہیں۔ 31.58 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت والا ایک پاور پروجیکٹ آر آر وی پی این راجستھان کا ہے اور 208.33 کروڑ روپے تخمینہ لاگت والا دریا کی صفائی کا ایک پروجیکٹ پٹیالہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) کا ہے۔
نورڈ نے اب تک 31464 کروڑ روپے مالیت کے 360 بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے پروجیکٹوں کے لئے مالی امداد فراہم کرائی ہے، جن میں سے 15105 کروڑ روپے کے قرض اب تک منظور کئے گئے ہیں۔ بورڈ نے 27 ستمبر 2020 تک تقریباً 12441 کروڑ روپے کا قرض جاری کیا ہے۔
این سی آر پلانگ بورڈ کے ذریعہ جن بڑے پروجیکٹوں کو مالی امداد کی گئی ہے ان میں سے چند درج ذیل ہیں:
(روپے کروڑ میں)
نمبر شمار
|
پروجیکٹ کا نام
|
تخمینہ لاگت
|
منظور کیا گیا قرض/ فائنل قرض۔ سی سی کے مطابق
|
جاری کیا گیا حقیقی قرض
|
-
|
نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا کے درمیان میٹرو کنکنن کا پروجیکٹ (29.707 کلومیٹر)
|
5503.00
|
1587.00
|
1430.00
|
-
|
جے پور سٹی میں علاقے کی ترقی سمیت آماینشا نالہ (درویاوتی دریا) کی صفائی
|
1582.06
|
1098.00
|
1059.00
|
-
|
غازی آباد، اترپردیش میں جی ڈی اے کے ذریعہ 6 لین کی ایلیویٹیڈ روڈ (ہنڈن) کا ڈیولپمنٹ
|
1147.60
|
700.00
|
700.00
|
-
|
ایکسیس کنٹرولڈ کنڈلی۔ مانیسر۔ پلول ایکسپریس وے سیکشن کا ڈیولپمنٹ
|
457.81
|
343.35
|
333.96
|
-
|
سوڈالا ٹرائی جنکشن سے امبیڈکر سرکل جے پور کے قریب ایل آئی سی آفس تک ایلیویٹیڈ روڈ کی تعمیر
|
225.00
|
168.75
|
150.00
|
-
|
ضلع سونی پت میں آنے والی ویسٹرن یمنا کینال (وائی ڈبلیو سی) کے کناروں کے ساتھ گھوگری پور سے ہریولی گاؤں کے قریب ہریانہ۔ دلی بارڈر تک دو لین کی ریلیف روڈ کی تعمیر
|
200.00
|
150.00
|
75.00
|
این سی آر پی بی بازار سے قرض لیتا ہے اور اے ڈی بی اور کے ایف ڈبلیو جیسے ایجنسیوں سے بھی قرض حاصل کرتا ہے اور این سی آر میں شریک ریاستوں اور ان کی ایجنیسوں کو بہت کم سود کی شرح پر قرض کی امداد فراہم کراتا ہے۔
این سی آر پی بی مکانات اور شہری امور کی وزارت کے تحت ایک قانونی ادارہ ہے جس کا قیام 1985 میں پارلیمنٹ کے ایک ایکٹ کے ذریعہ عمل میں آیا۔ اس کی ذمہ داریوں میں قومی راجدھانی خطے کی ترقی کے لئے منصوبے تیار کرنا اور ایسے منصوبے پر عمل درآمد میں تال میل اور اس کی مانیٹرنگ شامل ہے۔ اس کی ذمہ داریوں میں خطے کی بے ضابطہ ترقی سے بچنے کے لئے خطے میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور زمین کے استعمال کے کنٹرول کے واسطے مناسب پالیسی تیار کرنا بھی شامل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ا گ۔ن ا۔
U-5981
(Release ID: 1660369)
Visitor Counter : 151