بجلی کی وزارت

پی ایف سی نے مالی سال 2020-21 کے لیے اہداف کے سلسلے میں بھارت سرکار کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں

Posted On: 29 SEP 2020 3:18PM by PIB Delhi

نئی دہلی،29 ستمبر،     پاور فائنانس کارپوریشن لمیٹڈ (پی ایف سی) نے  مالی سال 2020-21 میں پی ایف سی کی طرف سے حاصل کیے جانے والے مختلف اہداف  کی تفصیلات کے بارے میں بھارت سرکار کی بجلی کی وزارت کے ساتھ کاگزاری پر مبنی مفاہمت نامے  (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20200929-WA001141A9.jpg

مفاہمت نامے پر سکریٹری (پاور) بھارت سرکار جناب سنجیو نندن سہائے اور پی ایف سی کے سی ایم ڈی جناب آر ایس ڈھلوں نے بجلی کی وزارت اور پی ایف سی کے سینئر حکام کی موجودگی میں دستخط کیے۔

بھارت سرکار نے مختلف کارگزاری سے متعلق معاملات کے ساتھ 36000 کروڑ روپئے کی آمدنی کا نشانہ مقرر کیا ہے۔

پی ایف سی پچھلے برسوں سے مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور حکومت کی طرف سے جو درجہ بندی کی گئی ہے ۔ اس کارکردگی کا ثبوت ہے۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا       

U:5950     

 


(Release ID: 1660235) Visitor Counter : 131