کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

ڈی اے پی اور این پی کے کھادوں کی قیمت میں اضافہ کا کوئی ارادہ نہیں: افکو

Posted On: 28 SEP 2020 4:07PM by PIB Delhi

 

انڈین فارمرس فرٹیلائزرس کوآپریٹو لمیٹیڈ (افکو) نے اس بات کو پھر دوہرایا ہے کہ اس کا ڈی اے پی اور این پی کے کی زیادہ سے زیادہ خردہ قیمت میں اضافے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

افکو کے مینجنگ ڈائریکٹر جناب یو ایس اوستھی نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ حالانکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں Phos تیزاب جیسے خام میٹریلز اور دیگر کی قیمت میں زبردست اضافہ ہوا ہے، لیکن اس کے باوجود ہم اب بھی کھادوں کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کرنے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ربیع سیزن کے دوران ڈی اے پی اور این پی کے کھادوں کی زیادہ سے زیادہ خردہ قیمت میں اضافے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، کیونکہ ہمارا مقصد کسانوں کے لئے ان پٹ ایگری قیمت کم کرکے کسان برادری کی خدمت کرنا ہے، جو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی اتم نربھر بھارت کی واضح اپیل کے مطابق ہے۔

افکو ایک سرکردہ امداد باہمی سوسائٹی ہے جو مینوفیکچرنگ کے کاروبار اور کھادوں کی مارکیٹنگ کے کاروبار میں مصروف ہے۔ اس کے ہندوستان میں پانچ مینوفیکچرنگ پلانٹس ہیں۔

...............................

 

                                                                                                     

     م ن، ح ا، ع ر

U-5952


(Release ID: 1660226) Visitor Counter : 158