صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈاکٹر ہرش وردھن نے آئی سی ایم آر کی تاریخ کی ٹائم لائن جاری کی


ویکسن ویب پورٹل،کووڈ -19 کی نیشنل کلینیکل رجسٹری اور موبائل اسٹروک یونٹ کا افتتاح کیا


آئی سی ایم آر کی ٹائم لائن اپنی قابل فخر تاریخ کو ظاہر کرتی ہے جو 100  برس سے زیادہ پرانی ہے اور ان برسوں میں آئی سی ایم آر نے غیر معمولی کام کیا

Posted On: 28 SEP 2020 5:15PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر صحت اور خاندانی بہبود ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج آئی سی ایم آر کے ہیڈکوارٹرکا دورہ کیا اور آئی سی ایم آر کی تاریخی کامیابیوں کو ظاہرکرتے ہوئے ایک ٹائم لائن جاری کی۔ انہوں نے آئی سی ایم ار کے موبائل اسٹروک یونٹ اور ایک کووڈ ویکسن اور کلینیکل رجسٹری پورٹل کا افتتاح کیا۔ اس پروگرام کی میزبانی آئی سی ایم آر کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بلرام بھارگو نے کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر آر ہیم لتا ،ڈائریکٹر،آئی سی ایم آر - این آئی ان اور دیگر سینئر افسراور سائنس داں بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے بھارت کی اہم تحقیقی کونسل کے 108 سال کے سفر کا ذکر کرتے ہوئے آئی سی ایم آر کی تاریخ کی ٹائم لائن کا افتتاح کیا۔ 1911 میں اس کا قیام کیا گیا تھا اور تب اسے انڈین ریسرچ فنڈ ایسوسی ایشن (آئی آر ایف اے) کے نام سے جانا جاتا تھا۔ ٹائم لائن میں آئی سی ایم آر اور اس کے اداروں کے ذریعہ بیماریوں پر کنٹرول اورماں اور بچوں کی صحت، ایچ آئی وی،کینسر اور غذائت کے شعبہ میں اہم کام کرنے کی پالیسی اور کام شامل ہیں۔

آئی سی ایم آر کے قیام کے بعد سے 108 سال لمبی تاریخ کے جاری ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا،’’آئی سی ایم آر نے ہمیشہ ایک طرف بایومیڈیکل ریسرچ میں سائنسی ترقی کی بڑھتی مانگوں اور اپنی ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کی ہے،تو دوسری طرف،ملک کے صحت سے متعلق مسائل کا عملی طورپر حل تلاش کیا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اس لمحہ کو تاریخ میں یاد کیا جائےگا،جہاں آئی سی ایم آر کی قابل فخر تاریخ کو ترقی پسند انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے نئی نمائش کی شروعات کرتے ہوئےکہا،’’ آئی سی ایم آر ملک میں صحت سے متعلق تحقیق میں ہمیشہ سب سے آگے رہا ہے اور اب سائنسی نظریے اور جدت طرازی کے ذریعہ سے بے مثال وبا سے نمٹنے میں بھی ملک کی قیادت کر رہا ہے۔اس نے ملک کی ترقی کےلئے بہت تعاون دیا ہے۔ اس نمائش سے لوگ میڈیکل سائنس  کے شعبہ میں آئی سی ایم آر اور ملک کے تعاون کو جان کر فخر محسوس کریں گے۔

مرکزی وزیر صحت نے موبائل اسٹروک یونٹ کا بھی افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا،’’امراض قلب اور ہائی بلڈ پریش کے تئیں لوگوں کی بےحد حساسیت کو دیکھنا مایوس کن ہے ۔ وقت پر علاج سے شرح اموات کو کم کیا جا سکتا ہے اور لوگوں کو معذوری سے بچایا جا سکتا ہے۔ آسام میں اسٹروک کے بڑے بوجھ اور اسٹروک دیکھ بھال کی سہولیات کی عدم موجودگی  کے پیش نظر ،یہ پہل اس شعبہ میں لوگوں کی ضرورتوں کو پورا کرنے میں ایک طویل سفر طے کرے گی۔ ٹیلی -  ایڈوائس کے ذریعہ سے موبائل یونٹ ،لوگوں کو وقت پر اور مناسب علاج یقینی بناتا ہے۔‘‘ انہوں نے ہیلتھ کیئر اہلکاروں کی بھی ستائش کی، جو کووڈ کی وجہ سے وسائل کے محدود ہونے پر بھی بے لوث جذبے سے کام کررہے ہیں۔

انہوں نے ویکسن پورٹل اور کووڈ کلینیکل رجسٹری پر پورٹل بھی لانچ کیا۔ ویکسن کی ترقی کی صورت حال کے سلسلے میں تفصیلی اور شفاف معلومات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے،انہوں نے کہا،’’ پورٹل ویکسن کی ترقی سے متعلق مفید اور اہم معلومات مہیا کرتا ہے،اس شعبہ میں مقامی سطح اور عالمی سطح پر وقفے وققے سے ترقی ہوئی ہے۔ آج کووڈ کے دور میں ،ٹیکا کاری کی ترقی کو بہت ہی قریب سے دیکھا جا رہا ہے۔ اس لئے ،ملک میں ویکسن کی ترقی کی صورت حال کو ظاہر کرنا اہم ہوجاتا ہے۔‘‘

کووڈ-19 کے خلاف بھارت کی لڑائی پر ،ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا،’’بھارت کی بازیابی کی شرح میں مسلسل ہورہے اضافے اور مسلسل گرتی شرح اموات نے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کووڈ پر کنٹرول کی حکمت عمل کامیاب ثابت ہوئی ہے۔کووڈ نمونوں کی جانچ کےلئے تجربہ گاہوں سے لےکر 1800 سے زیادہ لیبوریٹریوں تک ،ہم اپنی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے میں ایک لمبا سفر طے کر چکے ہیں۔ہم نے اپنی جانچ کی صلاحیت کو کامیابی کے ساتھ بڑھایا ہے اور ایک دن میں 15 لاکھ نمونوں کی جانچ کا ہدف چھو لیا ہے۔‘‘

ڈاکٹر ہرش وردھن نے لوگوں سے کووڈ کے رہنما اصولوں کے مطابق مناسب برتاؤ پر عمل کرنے کی بھی اپیل کی۔ انہوں نے لوگوں کو عوامی طورپر ماسک اور فیس کور پہننے کے سماجی ویکسن کے بارے میں یاد دلایا۔ انہوں نے کہا کہ ہاتھوں کی صاف صفائی اور سانس لینے کے آداب اور جسمانی دوری یا دو گز کی دوری کو برقرار رکھ کر انفیکشن کو پھیلنےسے روک سکتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2020-09-28at3.08.51PM(1)ODO7.jpeg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2020-09-28at3.08.51PM(3)L8TL.jpeg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2020-09-28at3.08.51PMKY7E.jpeg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2020-09-28at3.08.51PMKY7E.jpeg

 

**********

 

 

ن م :ا م

U:5929



(Release ID: 1660222) Visitor Counter : 146