اسٹیل کی وزارت

زیادہ صلاحیت اور غیر مرکوزیت لانے کے لئے اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا (سیل) کے بورڈ کی تشکیل نو کو اے سی سی کی منظوری

Posted On: 25 SEP 2020 12:14PM by PIB Delhi

 

کابینہ کی تقرریوں سے متعلق کمیٹی اے سی سی نے اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹیڈ کے بورڈ کی تشکیل نو کو منظوری دے دی ہے۔ اس کے تحت سیل کے مربوط اسٹیل پلانٹس کے چار چیف ایگزیکٹو افسروں کے عہدے کا قد بڑھا کر اسے فنکشنل ڈائریکٹرس کا عہدہ بنا کر چیف ایگزیکٹو افسروں کو بوکارو، راوڑکیلا اور بھلامی کے ڈائریکٹرس انچارج مقرر کیا جائے گا اور نبرن پور اور درگاہ پور اسٹیل پلانٹس کے لئے مشترکہ طور سے ایک ڈائریکٹر مقرر کیا جائے گا۔

نئے بندوبست کے تحت سیل بورڈ کے ڈائریکٹر (تکنیکی اور لاجیسٹک) اور ڈائریکٹر (پروجیکٹس) اینڈ بزنس پلاننگ کے کام اور فرائض کا ڈائریکٹر (تکنیکی) کے عہدے کے ساتھ ضم کرکے ان عہدوں کا ڈائریکٹر (تکنیکی، پروجیکٹس اور کچے مال) کی شکل میں تشکیل نو کیا جانا شامل ہے۔

اب کمپنی کے ایکٹ 2013 کے مطابق سیل کا تشکیل نو بورڈ آف ڈائریکٹرس چیئرمین، ڈائریکٹر (مالیات)، ڈائریکٹر (کمرشیل) ڈائریکٹر (تکنیکل، پروجیکٹ ارخام مال)، ڈائریکٹر (پرسنل)، آئی ایس پیز کے ڈائریکٹرس انچارج، غیر سرکاری ڈائریکٹرس اور ڈی پی ای پالیسی کے مطابق دوسرکار کے ذریعے نامزد ڈائریکٹرس پر مشتمل ہوگا۔

بورڈ کی تشکیل نو سے کمپنی کے کام کاج کو اور زیادہ غیر مرکوزیت بنانے میں آسانی ہوگی۔ پلانٹس کے چیف ایگزیکٹو افسروں کو اے سی سی کی جانب سے باقاعدہ طور سے ڈائریکٹر بنادیے جانے سے کمپنی کے انتظامی کام کاج میں وہ اور زیادہ اختیارات کے ساتھ اپنی بات رکھ سکیں گے جس سے جلد فیصلہ لینے میں آسانی ہوگی۔ نئے بندوبست سے کمپنی کی تیزی سے جدید کاری اور وسعت دینے کے پروگرام میں بھی مدد ملے گی۔

سیل نے اپنے پرانے اور نئے پروجیکٹس کو وسعت دینے کے توسط سے پیداواری صلاحیت 50 ملین ٹن تک بڑھانے کا نشانہ رکھا ہے۔ اسے دھیان میں رکھتے ہوئے ہی 2017 میں بنائی گئی قومی اسٹیل پالیسی کے تحت 31-2030 تک ملک میں اسٹیل کی پیداوار کی صلاحیت کو 300 ملین ٹن کرنے کی سوچ کو قائم کی گئی ہے۔

...............................................................

 م ن، ح ا، ع ر

25-09-2020

U-5860



(Release ID: 1659482) Visitor Counter : 121