صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
بھارت میں شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور یہ تعداد 47.5 لاکھ سے آگے نکل گئی ہے
صحت یاب ہونے وا لے نئے کیسوں میں 10 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا حصہ 73 فیصد ہے
Posted On:
25 SEP 2020 4:16PM by PIB Delhi
نئی دہلی،25 ستمبر، آج جب بھارت نے ایک دن میں سب سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے یعنی پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 15 لاکھ ٹیسٹ کیے گئے،زیادہ تعداد میں مریضوں کے صحت یاب ہونے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔
47.5 لاکھ (4756164) مریض اب تک شفایاب ہوچکے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران صحت یاب ہونے وا لے مریضوں کی تعداد 81177 ہے۔
صحت یاب ہونے والے کیسوں کی تعداد زیر علاج مریضوں (970116) سے آج تقریباً 38 لاکھ (3786048) سے رہی۔
بڑی تعداد میں لوگوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ صحت یابی کی قومی شرح بڑھ کر آج 81.74 فیصد ہوگئی۔
نئے صحت یاب ہونے والے 73 کیسوں کا تعلق 10 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں یعنی مہاراشٹر، آندھراپردیش، کرناٹکا، تمل ناڈو، اترپردیش، اڈیشہ، دہلی، کیرالہ، مغربی بنگال اور آسام سے ہے۔
مہاراشٹرنئے صحت یاب ہونے والے 17000 سے زیادہ کیسوں کے ساتھ سر فہرست ہے۔ ا ٓندھراپردیش میں ایک دن میں 8000 سے زیادہ لوگ صحت یاب ہوئے ہیں۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 86052 نئے مصدقہ کیسوں کا پتہ چلا ہے۔
نئے 75 فیصد کیسوں کا ارتکاز 10 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں رہا ہے۔ مہاراشٹر میں 19000 سے زیادہ نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ آندھراپردیش اور کرناک میں نئے کیسوں کی تعداد 7000 سے زیادہ رہی۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 1141 اموات ہوئی ہے۔ ان میں سے 83 فیصد کا تعلق 10 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہے۔
کل جن نئی اموات کی اطلاع ملی ہے ان میں سے 40 فیصد مہاراشٹر سے ہیں جہاں 459 اموات ہوئی ہیں۔ اس کے بعد پنجاب اور اترپردیش کا نمبر جہاں بالترتیب 76 اور 67 اموت ہوئی ہیں۔
****************
م ن۔ اج ۔ ر ا
U:5850
(Release ID: 1659159)
Visitor Counter : 191