وزارت دفاع

باہمی شراکت داری کے لئے دفاعی صنعت عالمی رسائی پر اسرائیل کے ساتھ ویبنار: ویبناراورایکسپو24ستمبر 2020 کو منعقدہوا

Posted On: 25 SEP 2020 9:33AM by PIB Delhi

نئی دہلی،  25 ؍ستمبر 2020: بھارت اور اسرائیل کے درمیان 24ستمبر 2020 کو ایک ویبنار کا انعقادکیا گیا۔ویبنار کا موٰضوع  باہمی شراکت داری کے لئے بھارتی دفاعی صنعت عالمی رسائی : ویبنار اور ایکسپو تھا۔وزارت دفاع کے محکمہ برائے دفاعی پیداوار کے زیر اہتمام ایس آئی ڈی ایم کے ذریعہ اس ویبنار کا انعقاد کیا گیا تھا۔

یہ ویبنار ان ویبنار سیریز  کا پہلا ویبنار ہے ،جسے ہمسایہ دوست ملکوں کے ساتھ منعقدکیا جائے گاتاکہ دفاعی برآمدات کوفروغ دیا جاسکے اور اگلے پانچ سال میں پانچ بلین امریکی ڈالر کی دفاعی برآمدات کے ہدف کو حاصل کیا جاسکے ۔

دونوں ملکوں کے دفاعی امور کے سکریٹریوں  اور دیگر سینئر ایم او ڈی افسران نے ویبنار میں شرکت کی اور دونوں ملکو ں کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر اظہار  خیال کیا۔

ویبنار میں بھارت اوراسرائیل کے درمیان دفاعی صنعتی تعاون پرذیلی ورکنگ گروپ ( ایس ڈبلیو جی ) کے قیام کا اعلان کیا گیا۔ایس ڈبلیو جی کا اصل مقصد ہمسایہ دوست ملکوںکو ٹکنالوجی ، باہمی ترقی اور باہمی پیداوار ، آرٹی فیشیل انٹلی جنس ، اختراع  اور جوائنٹ ایکسپورٹ کی منتقلی ہوگا۔

ویبنار کے دوران کلیانی گروپ اور رافیل اڈوانسڈ ڈیفینس سسٹمز کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر بھی دستخط کئے گئے۔ اس موقع پر دفاعی امور کےسکریٹری ڈاکٹر اجے کمار کے ہاتھوں ایس آئی ڈی ایم – کے پی ایم جی کے ذریعہ ایک نالج پیپر کا اجرا کیا گیا۔

وبینار میں 300سے زائد مندوبین نے شرکت کی اور ایکسپو کے لئے 90 ورچوول نمائشی اسٹال لگائے گئے۔

*************

  م ن۔ن ا ۔رم

U- 58



(Release ID: 1658911) Visitor Counter : 216