صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت میں مسلسل چھٹے دن کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد نئے کیسوں کے مقابلے میں زیادہ رہی


تیسرہ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں نئے کیسوں کے مقابلے میں زیادہ لوگ شفایاب ہوئے


چوہتر فیصد نئے شفایات ہونے والوں کا تعلق 10 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہے

Posted On: 24 SEP 2020 11:12AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،24 ستمبر،      زیادہ توجہ والی حکمت عملی اور لوگوں پر مرتکز مؤثر اقدامات کے ذریعے بھارت میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہو رہا ہے۔

بھارت میں مسلسل چھٹے دن صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد نئے کیسوں سے زیادہ ہے۔ یہ جانچ، متاثرہ لوگوں کے رابطے میں آنے والے لوگوں کی تلاش، علاج معالجے اور واضح پیغام پر توجہ کا نتیجہ ہے جسے وزیر اعظم  نے کل سات ریاستوں / مرکز کے زیر انتطام علاقوں کے اپنی جائزہ میٹنگ میں اجاگر کیا تھا۔

ملک میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 87374 لوگ شفایاب ہوئے ہیں جبکہ نئے مصدقہ کیسوں کی تعداد 86508 رہی۔ اس طرح سے اب تک شفایاب ہونے والوں کی کل تعداد 46.7 لاکھ (4674987) ہے۔ شفایابی کی شرح 81.55 فیصد کو پار کرگئی ہے۔

WhatsApp Image 2020-09-24 at 10.12.44 AM.jpeg

اب جبکہ بھارت میں نئے کیسوں کے مقابلے میں زیادہ لوگ شفایاب ہو رہے ہیں تو صحت یاب ہونے والوں اور زیر علاج افراد کے درمیان فرق برابر بڑھتا جارہا ہے۔ شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد(4674987) زیر علاج مریضوں (966382) سے 37 لاکھ زیادہ ہے۔اس سے یہ بات بھی یقینی بن گئی ہے کہ سرگرم کیسوں کی تعداد کل مثبت کیسوں کے 16.86 فیصد کے برابر ہے۔  یہ رجحان مسلسل گھٹتا جارہا ہے

WhatsApp Image 2020-09-24 at 10.12.45 AM.jpeg

قومی رجحان کے مطابق 13 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں نےشفایاب ہونے والے نئے افراد کی تعداد  نئے کیسوں سے زیادہ بتائی ہے۔

WhatsApp Image 2020-09-24 at 10.12.42 AM.jpeg

نئے صحت یاب کیسوں کے تقریباً 74 فیصد کا تعلق 10 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہے۔ مہاراشٹر نے مسلسل چھٹے دن 19476 کیسوں (22.3 فیصد) کے ساتھ یہ رجحان برقرار رکھا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004UA98.jpg

یہ حوصلہ افزا نتائج مرکز کے زیر قیادت سرگرم حکمت عملی کانتیجہ ہیں جو ٹیسٹ (جانچ) ٹریک (متاثرہ افراد کے رابطے میں آنے والوں کی تلاش) اور ٹریٹ (علاج معالجے) سے ہیں۔

‘ای سنجیونی’ ڈیجیٹل پلیٹ فارم نے ٹیلی میڈیسن خدمات کو یقینی بنایا ہے جو کووڈ کے پھیلاؤ کو روکنےمیں کامیاب ہوئی ہیں اور ساتھ ہی ساتھ غیر کووڈ ضروری صحت خدمات کی فراہمی بھی عمل میں آئی ہے۔مرکز نے آئی سی یوز میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کی سہولت پر بھی توجہ دی ہے۔ ایمس، نئی دہلی کے ماہرین نے ‘نیشنل ای آئی سی یو آن کووڈ-19 مینجمنٹ’کے ذریعے اس میں بڑی مدد ملی ہے۔ 28 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 278 اداروں اور مہارت کے مرکزوں میں اس طرح کے 20 اجلاس منعقد کیے گئے۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا       

U:5819

 


(Release ID: 1658832) Visitor Counter : 189