مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

پی ا یم ایس وی اے ندھی اسکیم کے تحت قرضے کی 15لاکھ سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں


ساڑھے پانچ لاکھ قرضے منظور بھی کیے جاچکے ہیں۔ تقریباً 2لاکھ قرضے تقسیم کیے گئے ہیں

قرضے منظور کرنے کے عمل میں تیزی لانے اور قرضے دینے والے اداروں کی طرف سے عمل درآمد کی رفتار تیز کرنے کے لیے ایک سافٹ ویئر تیار کیا گیا ہے

Posted On: 24 SEP 2020 1:22PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،24 ستمبر،      پی ایم اسٹریٹ وینڈرس آتم نربھر ندھی (پی ایم ایس وی اے ندھی) اسکیم کے تحت اب تک قرضے کی 15 لاکھ سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ اس میں سے 5.5 لاکھ سے زیادہ قرضے منظور کیے گئے ہیں اور تقریباً دو لاکھ قرضے تقسیم بھی کیے گئے ہیں۔ ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت  پی ایم اسٹریٹ وینڈرس آتم نربھر ندھی (پی ایم ایس وی اے ندھی)اسکیم پر عمل کر رہی ہے تاکہ پچاس لاکھ خوانچہ فروشوں کو کووڈ-19 لاک ڈاؤنوں کے بعد ان کے کاروبار دوبارہ شروع کرانے کے لیے قرضے دیئے جاسکیں۔

قرضے دینے کے عمل میں تیزی لانے کے لیے اور قرضے دینے والوں کا کام آسان کرنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ درخواستوں کو براہ راست اُن بینک شاخوں میں بھیج دیا جائے جنھیں خوانچہ فروشوں نے ‘ترجیحی طور پر قرضہ دینے والے’ قرار دیا ہے یا اگر خوانچہ فروشوں نے اس طرح کا اندراج نہیں کیا ہے تو ان  بینک شاخوں کو بھیج دیا جائے جہاں خوانچہ فروشوں کا بچت کھاتہ ہے۔ امید ہے کہ اس عمل سے منظور کیے جانے والے قرضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا اور قرضے کی تقسیم پر خرچ ہونے والے وقت میں بہت کمی ہوجائے گی۔

مذکورہ بالا عمل کو تیز کرنے کے لیے ایک سافٹ ویئر تیار کیا گیا ہے جس 11 ستمبر 2020 سے چالو کردیا گیا ہے۔ امید ہے کہ اس سافٹ ویئر کو  استعمال کرتے ہوئے تقریباً 3 لاکھ درخواستیں متعلقہ بینکوں کو بھیجی جائیں گی۔ اس کے بعد سے درخواستیں روز مرہ کی بنیاد پر ترجیحی طور پر ترجیح دینے والے بینکوں کو بھیجی جائیں گی اور اگر ترجیحی بینک کا اندراج نہیں کیا گیا ہے تو ہفتے وار بنیاد پر بھیجی جائیں گی۔

امید ہے کہ ان اقدامات سے پی ایم ایس بی اے ندھی اسکیم پر عمل درآمد کی رفتار تیز ہوجائے گی۔ خوانچہ فرشوں کی اسکیم کے فوائد تک رسائی ہوجائے گی اور وہ آتم نربھر بن سکیں گے۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا       

U:5816

 



(Release ID: 1658827) Visitor Counter : 206