وزارت اطلاعات ونشریات

51ویں افّی کے بارے میں اطلاعات و نشریات کے وزیر کا پریس بیان

Posted On: 24 SEP 2020 2:03PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 24 ستمبر ، 2020 / گوا میں 20 نومبر سے 28 نومبر 2020 تک منعقد کیا جانے والا 51 واں  بھارت کا بین الاقوامی  فلم فیسٹیول ملتوی کر دیا گیا ہے اور اب یہ 16 سے 24 جنوری 2021 تک منعقد کیا جائے گا ۔ یہ فیصلہ اطلاعات و نشریات کے وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر کی اس سلسلے میں گوا کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت کے ساتھ بات چیت کے  بعد کیا گیا ہے ۔

مشترکہ طور پر یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ فیسٹیول کا انعقاد 16 سے 24 جنوری 2021 تک گوا میں بین الاقوامی فلم فیسٹیول کے رہنما خطوط اور پروٹوکول کے مطابق کیا جائے گا ۔ فیسٹیول کا انعقاد دوہرے طریقے سے یعنی ورچوئل اور فزیکل فارمیٹ میں کیا جائے گا ۔   کووڈ سے متعلق تمام پروٹوکولز پر حال ہی میں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول سرکٹ میں منعقدہ فیسٹیولز کے مطابق  سختی سے عمل کیا جائے گا  ۔

  ۔۔۔۔

م ن۔ ا گ۔م ت

5813



(Release ID: 1658641) Visitor Counter : 131