امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
کووڈ -19بحران کے دوران اناج کی تقسیم
Posted On:
23 SEP 2020 1:31PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،23ستمبر؛غریب موافق پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا ( پی ایم جی کے اے وائی-1) کے پہلے مرحلے کے تحت محکمہ نے 30 مارچ 2020 کو تین مہینے یعنی اپریل سے جون 2020 کی مدت کے لئے قومی خوراک سلامتی ایکٹ 2013 (این ایف ایس اے) کے تحت شامل کئے گئے مستفیدین کو مفت میں اضافی تقسیم کے لئے تمام ریاستوں ، مرکز کے زیر انتظام خطوں کے لئے تقریبا 212 لاکھ میٹرک ٹن (ایل ایم ٹی) اناج مختص کیا تھا۔ محکمے میں دستیاب رپورٹوں کے مطابق پی ایم جی کے اے وائی -1 کے تحت ہر ایک تین مہینے میں ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام خطوں کے ذریعے اوسطاً تقریبا 94 فیصد اناج تقسیم کیا گیا تھا۔
جولائی میں اس اسکیم کو بڑھا کر دیگر پانچ مہینوں کی مدت کے لئے یعنی جولائی سے نومبر 2020 تک کے لئے کردیا گیا ہے اور اسکیم کے دوسرے مرحلے ( پی ایم جی کے اے وائی -2) کے تحت محکمہ نے 8 جولائی 2020 کو پانچ مہینے کی مدت کے لئے تمام ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام خطوں کے لئے مفت میں تقریبا 201 لاکھ میٹرک ٹن اناج مختص کیا تھا۔ اب تک پی جی کے اے وائی -2 کے تحت ، جیسا کہ ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام خطوں نے اطلاع دی ہے ، جولائی اور اگست 2020 کے لئے تقریبا 90 اور 85 فیصد ماہانہ طور پر اناج تقسیم کیا گیا ہے، جب کہ ستمبر مہینے کے لئے تقریبا 20 فیصد اناج تقسیم کیا گیا ہے۔
ہدف شدہ عوامی نظام تقسیم (ٹی پی ڈی ایس) اصلاحات کے تحت محکمہ ایک ملک ایک راشن کارڈ (او این او آر سی) منصوبہ نافذ کرر ہا ہے، جس کا مقصد ملک گیر سطح پر تمام این ایف ایس اے راشن کارڈ کی پورٹیبلٹی شروع کرنا اور ایکٹ کے تحت راشن کارڈ کے حامل مہاجروں کو بلا رکاوٹ ملک میں کسی بھی حصے میں عوامی نظام تقسیم (پی ڈی ایس) تک رسائی کو یقینی بنانا ہے تاکہ وہ ایف پی ایس سے اناج لیتے وقت ای پی او ایس
ڈیوائس پربائیو میٹرک ؍ آدھار تصدیقی عمل کے بعد اپنے موجودہ ؍ اسی راشن کارڈ کا استعمال کرکے اپنی پسند کے مطابق کسی بھی الیکٹرانک پوائنٹ آف سیل (ای پی او ایس) سے اناج حاصل کر سکیں۔اب تک یہ سہولت 26 ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام خطوں میں دستیاب ہے، جس کے تحت تقریباً 65 کروڑ مستفیدین کا احاطہ کیا گیا ہے اور جو ملک میں کُل این ایف ایس اے آبادی کا تقریباً 80 فیصد ہے۔ کووڈ-19 بحران کے تناظر میں او این او آر سی منصوبے کا نفاذآتم نربھر بھارت ابھیان (اے این بی اے) کے لازمی جز کے طور پر کیا گیا ہے۔
صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم کے مرکزی وزیر مملکت جناب دنوے راؤ صاحب دادا راؤ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع دی۔
***************
)م ن۔ ن ا۔ ق ر)
U - 5802
(Release ID: 1658569)
Visitor Counter : 223