وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے لیبراصلاحات بل منظور کیےجانے کی تعریف کی، انہوں نے کہا کہ لیبراصلاحات ورکروں کی فلاح وبہبود کو یقینی بنائے گی اور معیشت کو فروغ دے گی

Posted On: 23 SEP 2020 8:57PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج پارلیمنٹ کے ذریعے لیبر اصلاحات بل منظور کیے جانے کی تعریف کی ہے۔

اپنے کئی ٹوئیٹس میں وزیراعظم نے کہا ‘‘طویل عرصے سے زیرالتوا اور جس کا کافی انتظار تھا، لیبر اصلاحات بل پارلیمنٹ کے ذریعے پاس کردیا گیا، ان اصلاحات سے ہمارے صنعتی ورکروں کی فلاح وبہبود کو یقینی بنایا جاسکےگا اور اقتصادی نمو کو فروغ ملے گا۔ یہ  اصلاحات ‘کم از کم حکمرانی زیادہ سے زیادہ گورننس’ کی شاندار مثال ہے۔

نیا لیبر ضابطہ کم سے کم اجرت ا ور اجرت کی بروقت ا دائیگی کو عالمگیر بناتا ہے اور ورکروں کی پیشہ ورانہ حفاظت کو ترجیح دیتا ہے۔ان اصلاحات سے کام کرنے کے بہتر ماحول میں مدد ملے گی جو اقتصادی ترقی کی رفتار کوتیز تر کرے گی۔

لیبر اصلاحات ‘تجارت کرنے کی آسانی ’ کو یقینی بنائے گی۔ یہ اصلاحات بجاآوری، لال فیتہ شاہی اور ‘انسپکٹر راج’ کو کم کر کے صنعتوں کو بااختیار بنانے کیلئے مستقبل کی قانون سازی ہے۔ یہ اصلاحات مزدوروں اور صنعت، دونوں کی بہتری کیلئے ٹیکنالوجی کی طاقت کو بروئے کار لانے کی کوشش کرتی ہے’’۔

 

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO:5781



(Release ID: 1658503) Visitor Counter : 93