بھارتی چناؤ کمیشن

میڈیا کے ایک طبقہ کے ذریعے غلط رپورٹنگ

Posted On: 22 SEP 2020 10:22AM by PIB Delhi

نئی دلّی  ،  22ستمبر 2020 / بھارت کے الیکشن کمیشن کو اطلاع ملی ہے کہ میڈیا کے ایک طبقہ نے چیف الیکشن کمشنر جناب سنیل اروڑا کے ذریعے 21 ستمبر 2020 کو، نئی دلی میں منعقد انٹرنیشنل ویبینار میں ان کے افتتاحی خطاب میں دیئے گئے بیان کو غلط طریقے سے پیش کیا ہے۔

براہ کرم نوٹ کریں کہ 21 ستمبر 2020 کو 16.30 بجے بھارت کے الیکشن کمیشن کے ذریعے  جاری کی گئی پریس ریلیز میں صاف صاف لکھا ہوا ہے کہ ‘‘چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کمیشن بہار کا دورہ کرنے کے بارے میں اگلے دو سے تین دنوں کے اندر کوئی فیصلہ لے گا۔’’

میڈیا کے تمام  ادارے ، جنہوں نے اے این آئی کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی اسٹوری تیار کی تھی،  ان سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ بھارت کے الیکشن کمشنر کی سرکاری پریس ریلیز کو دیکھیں اور اپنی خبریں درست کرلیں، جس میں صرف یہ کہا گیا ہے کہ بھارت کا الیکشن کمیشن مستقبل قریب میں ریاست بہار کا دورہ کرے گا۔

براہ کرم نوٹ کریں کہ کمیشن کے  ریاست بہار کے دورہ  کا بہار کے انتخابات کی تاریخوں کے اعلان سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، جیسا کہ اے این آئی کی کاپی میں کہا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 ( م ن  ۔ق ت۔  ت ع )

U.NO. 5718



(Release ID: 1657672) Visitor Counter : 129